اوکاڑہ: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
اوکاڑہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 4 زندگیاں چلی گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جی ٹی روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق ہوئے۔
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔
ریسکیو 1122 نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورکو گرفتار کرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان: جانور دھوپ میں کیوں باندھے؟ بھائی نے کلہاڑی سے بہن کو قتل کر دیا
—فائل فوٹوڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ کے ایک گھر میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے جانور دھوپ میں بندھے دیکھے تو مشتعل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے جھنگ: کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیاوالد نے بتایا ہے کہ بیٹے نے غصے میں کلہاڑی کے وار سے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا کہ جبکہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔