فلسطینی عوام غزہ پٹی میں جاری جنگ کے ’’ظالمانہ ترین مرحلے‘‘ سے گزر رہے ہیں، انٹونیو گوٹیرش اسرائیلی حملوں میں اکہتر فلسطینی ہلاک اور بڑی تعداد میں لاپتہ ہو گئے، غزہ سول ڈیفنس اسرائیلی حملوں میں اکہتر فلسطینی ہلاک، غزہ سول ڈیفنس

غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی سول ڈیفنس ایجنسی کے اہلکار محمد المغیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید کم از کم 71 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے بقول ’’درجنوں افراد زخمی ہوئے اور ایک بڑی تعداد ملبے تلے لاپتہ ہے۔

‘‘
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے دستوں نے غزہ پٹی میں ’’عسکری احاطوں، اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہوں اور سنائپر پوسٹوں‘‘ کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

فوج نے مزید بتایا کہ ملکی ’’فضائیہ نے غزہ پٹی میں دہشت گردوں کے 75 سے زائد اہداف پر حملے کیے۔‘‘
خیال رہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں، جس سے اس تباہ شدہ ساحلی پٹی میں 19 جنوری سے جاری جنگ بندی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔


جمعہ کے روز غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بتایا کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3,673 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد سات اکتوبر 2023ء سے جاری اس جنگ میں غزہ پٹی میں انسانی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53,822 تک پہنچ چکی ہے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کی سرکاری اعداد و شمار پر مبنی گنتی کے مطابق، حماس کے اکتوبر 2023 کے حملے میں اسرائیل میں 1,218 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔


فلسطینی شدت پسندوں نے اس حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا، جن میں سے 57 اب بھی غزہ میں موجود ہیں۔ ان میں سے 34 کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غالباﹰ ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ جنگ میں لوگ ’بہیمانہ ترین مرحلے‘ سے گزر رہے ہیں، انٹونیو گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نےکہا ہے کہ فلسطینی عوام غزہ پٹی میں جاری جنگ کے ’’ظالمانہ ترین مرحلے‘‘ سے گزر رہے ہیں۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اسرائیل کی جانب سے مکمل ناکہ بندی کے جزوی طور پر نرم کیے جانے کے بعد غزہ پٹی میں خوراک اور امداد لے جانے والے درجنوں ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا۔
غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی بمباری اور عسکری کارروائیوں کے باعث لاکھوں فلسطینی شدید غذائی قلت، پینے کے پانی کی کمی، اور بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی غزہ میں خان یونس اور رفح کے علاقوں سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں اور کئی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا، ’’غزہ میں فلسطینی اس ظالمانہ تنازع کے ممکنہ طور پر سب سے بے رحم مرحلے سے گزر رہے ہیں‘‘ اور یہ کہ اسرائیل کو ’’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی اجازت دینا اور اس میں سہولت فراہم کرنا چاہیے۔

‘‘
انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں داخلے کے لیے کلیئر کیے گئے تقریباً 400 ٹرکوں میں سے صرف 115 کو ہی وصول کیا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا، ’’بہرحال، اب تک جتنی امداد کی اجازت دی گئی ہے، وہ چمچ بھر امداد کے مترادف ہے جبکہ ضرورت اس سے کہیں زیادہ کی ہے ۔‘‘
گوٹیرش نے مزید کہا، ’’ادھر اسرائیلی فوجی کارروائی ہلاکتوں اور تباہی کی بھیانک سطح کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

‘‘
عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کا کہنا ہے، ’’گزشتہ رات دیر گئے جنوبی غزہ میں ہمارے 15 ٹرک لوٹ لیے گئے، جو ڈبلیو ایف پی کی مدد سے چلنے والی بیکریوں کی جانب جا رہے تھے۔‘‘
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا، ’’بھوک، مایوسی، اور اس بات کی بے یقینی کہ مزید خوراک آئے گی یا نہیں، بدامنی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔‘‘ اس ادارے نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا، ’’خوراک کی کہیں زیادہ بڑی مقدار تیزی سے غزہ پہنچنے دی جائے۔‘‘
.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے سے گزر رہے ہیں غزہ پٹی میں ترین مرحلے ہلاک ہو ایف پی

پڑھیں:

فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان