گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی حالات، بلوچستان کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے خضدار میں پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈین پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کو جلد ہی نشان عبرت بنایا جائے گا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد، یکجہتی اور برداشت کی ضرورت ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔