سلیکٹڈ ایم پی اے کی ایماء پر کچھی میں ڈاکو راج ہے، سردار یار محمد رند
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس ان باثر ڈاکوؤں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، کیونکہ یہ فارم 47 کی پیدوار جعلی ایم پی اے کے بندے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت میں ضلع کچھی کو ڈاکوئستان بنا دیا گیا ہے۔ ضلع میں کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔ ڈاکوؤں، لٹیروں کے جھتے اپنی مرضی سے شریف شہریوں کو دن دہاڑے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حلقے سے سلیکٹڈ ایم پی اے کی ایماء پر کچھی میں ڈاکو راج ہے اور ان ڈاکوؤں، چوروں، لٹیروں کی مکمل پشت پناہی کرتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس ان باثر ڈاکوؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، کیونکہ یہ فارم 47 کی پیدوار جعلی ایم پی اے کے بندے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کا امن تباہ و برباد کرنے والوں کو عوام پر مسلط کرکے عوامی حقیقی قیادت کا راستہ روکا گیا۔ تاکہ ضلع میں اپنی منشاء کے مطابق عوام کے حقوق پر شب خون ڈالا جاسکے۔ سردار رند کا مزید کہنا تھا کہ کچھی کے امن کے سوداگروں کو عوامی عدالت میں جواب دینا ہوگا۔ آج کچھی کے غریب مفلوک الحال عوام دن میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انکی جان و مال کو ڈاکو سرے عام تار تار کر رہے ہیں۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں کیونکہ حکومتی منڈی میں سب بیوپاریوں کو جمع کیا گیا ہے، جہاں عام آدمی کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ کی سیاست کی ہے۔ کچھی کے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ہماری تمام تر ترجیحات علاقائی امن ہے، جس کیلئے ہر ممکن اقدامات ناگزیر ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایم پی اے
پڑھیں:
لاہور :ڈاکوؤں نے چوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر قتل کردیا
— فائل فوٹولاہور کے نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار لال خان کو چار پائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ سپئیر پارٹس کی 2 دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
گوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹےکے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول لال خان مانسہرہ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔