متحدہ عرب امارات میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں مئی کے ماہ میں شدید گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جس سے غیر متوقع سیلاب، بارشیں اور شدید گرمی کا سامنا ہے۔
عرب ممالک بھی ان موسمی تغیرات کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں گرمی کا 16سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریاست العین کے قصبے سویحان میں ریکارڈ کیا گیا جو کہ51 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
اسی طرح ابوظبی میں بھی درجہ حرارت 50 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث غضب کی گرمی پڑ رہی تھی۔
اماراتی موسمیاتی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں اس سے قبل ریکارڈ درجہ حرارت 50 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو 2009 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرمی کا
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گلگت : پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں شامل گلگت بلتستان میں شدید ترین گرمی کا 55سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسم میں تبدیلی کا یہ عمل جاری رہا تو وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید شدت آئیگی جو پورے علاقے کےلیے کسی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
گلگت بلتستان میں بدترین خشک سالی اور شدید ترین گرمی کا 55سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ،ضلع نگر ،ہنزہ ،داریل سمیت کئی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آگیا ہے جس سے زمینوں ،مکانات، درختوں اور سڑکوں کو سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ گلیشیرز تیزی سے پگھلنے سے دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے چھ جولائی سے پندرہ جولائی کے درمیان گلگت بلتستان میں بارشوں کی پشین گوئی کی ہوئی ہے ،ماہرین موسم کی اس تبدیلی کو کلائیمنٹ چینج قرار دے رہے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا ہے انسانوں نے فطرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جس میں جنگلات کا صفایا،آر سی سی کے مکانات کی تعمیر اور زہریلی گیسوں کا اخراج سر فہرست ہیں۔
دوسری طرف گلیشیرز کو بچانے اور جنگلات میں نئے درخت لگانے کےلیے کروڈوں روپے کی لاگت سے گلاف منصوبہ پچھلے کئی سالوں سے صرف بڑے ہوٹلوں میں کانفرنسز سے آگے نہیں بڑھا ،اگر موسم میں تبدیلی کا یہ عمل جاری رہا تو وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید شدت آئیگی جو پورے علاقے کےلیے کسی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔