ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اب میں ہمایوں سعید کو اس طرح نہیں دیکھتی جیسا تین سال قبل ہوا کرتا تھا۔

اس بات کا انکشاف اداکارہ نے ہمایوں سعید کے ساتھ آنے والی اپنی فلم لوو گرو کے پروموشن کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ 

ایک صحافی نے پوچھا تھا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ آپ کی دوستی کس طرح کی ہے تو اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کی سب سے اچھی دوست نہیں ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ہمایوں سعید شاید بھول جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں اب بھی ویسے ہی دیکھتی ہوں جیسے کئی سال قبل دیکھتی تھی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ہمارے درمیان گہری تو نہیں البتہ معمول کی دوستی ضرور ہے جو کہ ایک ساتھ کام کرنے والے دو افراد میں ہوسکتی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے فلم 'لوو گرو' کی شوٹنگ میں ہمارے درمیان زیادہ مسئلہ نہیں ہوا لیکن اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہماری دوستی بہت گہری ہے تو ایسا نہیں ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کہا کہ

پڑھیں:

مجھے بالکل بھی پروا نہیں؛ مائرہ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو آئینہ دکھا دیا

بھارتی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔

ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’لوو گرو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں bhi کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔

لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں۔

جس پر اداکارہ نے نہایت پُراعتماد انداز میں کہا کہ مجھے ذرا بھی برا نہیں لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی۔ یہ بہت چھوٹی اور فضول سی حرکت تھی۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں خوش ہونے کے لیے بہت کچھ ہے۔

اس موقع پر اداکار ہمایوں سعید نے بھی لقمہ دیا کہ بھارت کا عمل ایک بہت چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اس کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کیا تھا اور پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں میں کام پر پابندی لگادی تھی۔

مودی سرکار نے اس کے علاوہ ایسی تمام بھارتی فلموں کے گانے اور پوسٹرز سے پاکستانی فنکاروں کو نکال دیا تھا جو ماضی میں کافی مقبولیت حاصل کرچکے تھے۔

بھارت میں پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں اور کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز پر پابندی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے بارے سعودی عرب کیساتھ کوئی گفتگو نہیں ہوئی، حماس
  • بالی ووڈ فلم کے پوسٹر سے نام ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
  • بھارتیوں کی حرکت دیکھ کر ہنسی آگئی: ماہرہ خان
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
  • مجھے بالکل بھی پروا نہیں؛ مائرہ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو آئینہ دکھا دیا
  • فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ ہمایوں سعید نے بتادیا
  • سائنس دانوں کا مرد تن سازوں سے متعلق ہوشربا انکشاف!
  • مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف
  • شوہر نے پہلی بیوی کیساتھ ملکر دوسری بیوی کو قتل کردیا