صبا فیصل نے اداکاروں کو ریٹنگ دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اداکارہ صبا فیصل نے پاکستان کے صفِ اول کے مرد اداکاروں کی صلاحیت، شخصیت اور پیشہ ورانہ رویے کی بنیاد پر ان کو ریٹنگ دے دی۔
پاکستان کی سینئر اور باوقار اداکارہ صبا فیصل کئی سپر ہٹ ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں، وہ اپنی بے باک رائے کے لیے جانی جاتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خیالات چھپاتی نہیں ہیں، خاص طور پر جب بات فنکاروں کی ہو۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کہا کہ دانش تیمور لڑکیوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، اس کے مکمل 10 نمبر بنتے ہیں، عمران عباس انتہائی خوبصورت انسان ہے، بطور انسان بھی 10 میں سے 10 دوں گی، علی عباس بہترین اداکار ہے، جو کچھ بھی بولتا ہے، وہ اسکرپٹ سے بہتر ہوتا ہے، میں اُسے 10 میں سے 10 دوں گی کیونکہ وہ واقعی بے مثال ہے۔
عمران اشرف، محسن عباس حیدر، شہزاد شیخ، گوہر رشید، میکال ذوالفقار اور جنید خان ان سب کو 10 میں سے 8 نمبر دوں گی، یہ میری ذاتی رائے ہے۔
صبا فیصل نے واضح کیا کہ ان کا یہ تجزیہ مکمل طور پر ذاتی مشاہدات پر مبنی ہے اور وہ کسی بھی اداکار کو نیچا دکھانے یا بڑھانے کے لیے نہیں بول رہیں۔
صبا فیصل کے مثبت الفاظ پر اداکار علی عباس نے انسٹاگرام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے مقام کی اداکارہ کا اس طرح سے اعتراف کرنا ایک نایاب بات ہے، صبا فیصل جی، آپ کے منہ سے یہ سننا میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صبا فیصل
پڑھیں:
منڈی میں مرغی بھی ہو تو بیوپاری قیمت ایک لاکھ بتائیں گے؛ نعمان اعجاز کا طنز
معروف اداکار نعمان اعجاز عید الاضحیٰ پر جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں جان کر حیران اور پریشان رہ گئے۔
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگ چکی ہیں جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے آ رہے ہیں۔
ان منڈیوں میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
ڈراما اداکار نعمان اعجاز بھی قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے منڈی گئے تھے جہاں وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سُن کر دنگ رہ گئے۔
جس کا اظہار نعمان اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا ہے۔ انھوں نے ایک مرغی کی تصویر طنزیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔
نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’’ان دنوں مویشی منڈیوں میں مرغی بھی فروخت کے لیے کھڑی کردو تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ روپے مانگیں گے‘‘۔
جس پر نعمان اعجاز کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکار کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ متوسط طبقہ بھی اس فرض کو ادا کرسکے۔