بٹ کوائن کی قدر میں تاریخی اضافہ، قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
نیویارک: کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک بار پھر زبردست ہلچل دیکھی گئی ہے، کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 529 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قدر میں صرف ایک دن میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین اس اضافے کی کئی وجوہات بیان کر رہے ہیں، جن میں امریکہ میں کرپٹو ریگولیشن میں بہتری اور بڑے اداروں کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری شامل ہے۔
کرپٹو ریسرچ کمپنی کوائن شیئرز کے ماہر جیمز بٹرفل نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی خریداروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اس تیزی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کے باوجود ہو رہا ہے، جو اس کی الگ پہچان اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
کرپٹو ڈیٹا پلیٹ فارم سوسو ویلیو کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے پاس موجود بٹ کوائن کی مقدار میں بھی 31 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کی مالیت تقریباً 349 ارب ڈالر بنتی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو بٹ کوائن جلد مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بٹ کوائن کی
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں میں یکدم 5000روپے کی بڑی کمی ہوگئی
کراچی (نیوزڈیسک)سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 5 ہزار روپے تنزلی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہو گئے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے گر کر 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 929 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 35 ہزار 244 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی تجارت 4 ہزار 40 ڈالرمیں ہوئی، یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 50 ڈالر کی کمی ہے۔
ادھر، چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، اور فی تولہ چاندی 93 روپے اور 10 گرام چاندی 80 روپے تنزلی سے بالترتیب 5 ہزار 329 روپے اور 4 ہزار 568 روپے میں فروخت ہوئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت 0.93 ڈالر گر کر 50.57 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔