اسلام آباد:پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس وقت تو انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اس بار تو وہ (پاکستان) آپ کے فضائی حملوں کیلئے مکمل تیار تھے، اگرآپ حملے کیلئے جا رہے ہیں تو اس کیلئے فوجی اہداف ہونے چاہئیں، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہئے تھا وہ بنایا نہیں، دہشتگردی کے کیمپ ملٹری ہدف نہیں ہیں۔

پراوین سواہنے نے کہا کہ 7 مئی کی صبح پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد سے بتایا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، ہمارے ایئرمارشل سے جب سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ جنگ میں نقصان تو ہوتے ہی ہیں۔

پراوین سواہنے کا کہنا تھا کہ اگر آپ وضاحت پوری نہیں دینگے تو پھر جو دوسری سائیڈ (پاکستان) دعویٰ کرتی ہے اسے دنیا مانتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا تھا کہ اب ہم جواب دینگے، یہ خبریں بھی آئیں کہ اجیت ڈوول نے فوری طوپر امریکی سٹیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے بات کی، سعودی عرب، جاپان حتیٰ کہ چینی وزیرخارجہ سے جے شنکر تک نے رابطہ کیا۔ اگر بھارت لڑائی کیلئے تیار نہیں تھا تو اسے یہ غلطی کرنا ہی نہیں چاہئے تھی،

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پراوین سواہنے کے خیالات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ماہرین بھارتی شکست تسلیم کر چکے ہیں، بھارتی جارحیت بھارت کی کمزور جنگی حکمت عملی کی نشاندہی کر رہی ہے، پراوین کی گفتگو سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سیزفائر کیلئے  بھارت خود امریکا کے پاس گیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کیخلاف پراوین سواہنے سواہنے نے نے کہا کہ

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی