خضدار حملہ میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں تعزیتی تقریب، شمعیں روشن
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں شہید ہونے والے اے پی ایس خضدار کے معصوم طلبا و طالبات کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شمعیں روشن کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اے پی ایس خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی
ان پلے کارڈز پر شہدا کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے، اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے، اور شمعیں روشن کرکے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں بلوچستان پولیس کے دستے نے خصوصی شرکت کرکے شہدا کو سلامی پیش کی، جبکہ مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں۔
شرکا نے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور دشمن کی اس بزدلانہ کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔
تقریب میں صوبائی وزیر نور محمد دومڑ، مشیر کھیل و ثقافت مینا مجید بلوچ بھی شریک تھے، جبکہ کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب نے بھی شرکت کی۔
شرکا نے کہاکہ خضدار سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا ایک اندوہناک باب ہے، معصوم بچوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔
شرکا نے مزید کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، ریاست ایسے دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں خضدار حملہ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، 6 طالبعلم شہید
شرکا نے کہاکہ یہ تعزیتی تقریب پیغام ہے کہ ان معصوم شہدا کی قربانی فراموش نہیں کی جائے گی، قوم شہدا کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف متحد رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسکول بس حملہ بلوچستان خضدار طلبا و طالبات شہید فتنہ الہندوستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکول بس حملہ بلوچستان طلبا و طالبات شہید فتنہ الہندوستان وی نیوز طلبا و طالبات تعزیتی تقریب شرکا نے
پڑھیں:
بنوں میں فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، واقعہ بنوں میں میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔