اے پی ایس خضدار بس دھماکہ کی دو مزید زخمی طالبات شہید ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق خضدار اے پی ایس بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے دو مزید طلباء دوران علاج شہید ہو گئیں۔ شہداء کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی مزید دو طالبات دوران علاج شہید ہو گئیں۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اے پی ایس خضدار بس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات شامل ہیں۔ پاکستانی چینل نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں، مگر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ اے پی ایس بس پر دھماکے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفظہ کوثر اور عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، جبکہ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم دوران علاج شہید ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 24 فلسطینی شہید، ہسپتالوں میں ایندھن ختم
غزہ : اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
ادھر غزہ کے دو بڑے ہسپتالوں نے ایندھن ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کے مطابق: “ہسپتال میں 100 سے زائد نوزائیدہ بچے اور 350 ڈائیلاسز مریض خطرے میں ہیں۔ آکسیجن، بلڈ بینک، اور لیبارٹریز بند ہونے والی ہیں۔ یہ جگہ جلد ہی قبرستان بن سکتی ہے۔”
الاقصیٰ ہسپتال اور البریج پناہ گزین کیمپ بھی شدید متاثر ہوئے۔