خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 خوارج مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبرپختونخواہ میں فورسز کی جانب سے تین مختلف کارروائیاں کی گئیں جن میں مجموعی طور پر 9 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 بھارتی اسپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے، ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کیا جب کہ خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، مارے گئے تمام خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔