تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی، مختلف حصوں کی مکمل تلاشی اور ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
محکمہ سیاحت کو کیرالا سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ اس اطلاع کے بعد سیکیورٹی ایجنسیاں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور پورے علاقے میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔
سی آئی ایس ایف، مقامی پولیس، بم اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے قریباً 3 گھنٹے تک تاج محل کے مختلف حصوں کی مکمل تلاشی لی۔ اس دوران کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔ تاہم، مشرقی اور مغربی دروازوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور سیاحوں کو پین تک لے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ تمام وزیٹرز پر سی سی ٹی وی کے ذریعے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: محبت کا آخری عجوبہ
ڈی ایس پی آگرہ سونم کمار کے مطابق، یہ دھمکی آمیز ’ہاکس ای میل‘ کیرالا سے بھیجی گئی، جس پر سائبر سیل نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سی آئی ایس ایف کمانڈنٹ ویبھو کمار دوبے نے بتایا کہ تاج محل کے تمام اہم حصے جیسے مرکزی گنبد، چمیلی فرش، مسجد، باغات اور دالانوں کی باریک بینی سے جانچ کی گئی۔
اے سی پی آگرہ عریب احمد کے مطابق، ملک کے دیگر مقامات پر بھی اسی نوعیت کے ای میل موصول ہوئی ہیں، اور ابتدائی طور پر اسے ’ماک ڈرل‘ قرار دیا گیا تاکہ عوام میں خوف نہ پھیلے۔ فی الحال تاج محل محفوظ ہے تاہم سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آگرہ اے سی پی آگرہ عریب احمد بم سے اڑانے کی دھمکی تاج محل کیرالا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے سی پی ا گرہ عریب احمد بم سے اڑانے کی دھمکی تاج محل کیرالا تاج محل
پڑھیں:
نائیجیریا میں عیسائیوں کا قتل عام نہ رُکا تو فوجی کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ اگر نائیجیریا نے عیسائیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو ممکنہ طور پر فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے نائیجیریا کو دوبارہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس فہرست میں چین، میانمار، شمالی کوریا، روس اور پاکستان بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا زیرِ زمین جوہری تجربات کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا نائیجیریا کو دی جانے والی تمام امداد اور معاونت فی الفور روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے کارروائی کی تو وہ ‘تیز، سخت اور فیصلہ کن’ ہوگی تاکہ ان ‘اسلامی دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے جو عیسائیوں پر ظلم کر رہے ہیں۔’
ٹرمپ نے نائیجیریا کو ‘بدنام ملک’ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کی حکومت کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔ ان کے بیان پر ابھی تک نائیجیریا کی حکومت یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایٹمی تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ محکمہ جنگ کارروائی کے لیے تیار ہے۔ یا تو نائیجیریا کی حکومت عیسائیوں کا تحفظ کرے، یا پھر ہم ان دہشت گردوں کو ختم کر دیں گے جو یہ خوفناک جرائم کر رہے ہیں۔
نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے ایک بیان میں مذہبی عدم برداشت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا کو مذہبی طور پر متعصب قرار دینا ہماری قومی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔ حکومت ہر شہری کے مذہبی آزادی کے آئینی حق کا تحفظ کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نائیجیریا