سارا دن سکندر رضا کیلئے فلائٹس تلاش کرتے رہے، انکا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، ثمین رانا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور:
لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے سکندر رضا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر رضا کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ ہم کل سارا دن ان کے لیے فلائٹس تلاش کرتے رہے اور اللہ نے ان کی محنت کا صلہ فتح کی صورت میں دیا۔
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں فتح کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فرنچائز کے سی ای او ثمین رانا نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کامیابی کا سہرا اجتماعی کوششوں، مضبوط ڈویلپمنٹ پروگرام اور کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ وابستگی کو دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ہم شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں، جو اس ٹیم کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ ثمین رانا نے واضح کیا کہ محمد نعیم کا شاہین شاہ آفریدی سے کوئی خاندانی رشتہ نہیں بلکہ وہ گزشتہ پانچ سال سے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گفتگو میں سکندر رضا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ سکندر رضا نے اپنی ہر پرفارمنس سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں۔
شاہین نے مزید کہا میں بالکل نہیں بدلا، دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے۔ یہ ٹرافی میں نے نہیں جیتی، یہ لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کی جیت ہے۔
انہوں نے ٹیم کے ماحول کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحول زبردست رہا اور اس کا کریڈٹ ثمین رانا کو جاتا ہے، اگر ماحول مثبت ہو تو ٹیم ضرور جیتتی ہے۔
سی ای او ثمین رانا نے یہ بھی بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی نے حالیہ عرصے میں آرام کے لیے کرکٹ بورڈ سے وقت مانگا تھا اور ایک سال کے دوران قومی کرکٹ کو اس حوالے سے نقصان بھی ہوا۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر پاکستان کی کرکٹ کو بہتر بنانا ہے تو ہمیں سب کو مل کر ایک دوسرے کی حمایت کرنا ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہین شاہ آفریدی
پڑھیں:
کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اُنہوں نے متعلقہ حکام کو حملے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شرپسند عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ