اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظورکرتے ہوئے  رہائی کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کرزخمی کرنے کاالزام ہے،دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے،شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دو افراد ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کرسکتے ہیں؟پراسیکیوٹر صاحب پولیس والے نے ایک ہی الزام پر دولوگوں پر کیسے لگا دیا؟زخمی افراد کی فہرست میں تو اس پولیس اہلکار کا نام بھی شامل نہیں ،پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہاکہ ملزم پر اور بھی کافی الزامات ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ الزامات تو آپ ہر روز کوئی نہ کوئی نیا لگا دیں گے،پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہاکہ سپریم کورٹ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے،وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ چار ماہ کے حکم کے بعد ایک مہینے میں صرف فرد جرم عائد ہوئی ہے،ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر نہیں ہورہا، عدالت نے ایک ہفتے کی تاریخ دی ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ پراسیکیوٹر صاحب جونیئر وکیل کیس کررہے ہوں تو زیادہ سختی نہ کیا کریں،آپ بھی کبھی جونیئر وکیل رہے ہیں، ضمانت ہونے دیں،پراسیکیوٹر صاحب! ساس بھی کبھی بہو تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس ہاشم کاکڑ نے سپریم کورٹ کی ضمانت نے کہاکہ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم