لاہور:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بزدل دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا، پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا، پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ اور پر امن پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایونٹ کا کامیاب انعقاد پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے اور تینوں فورسز کی بھرپور حوصلہ افزائی پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10 محسن نقوی

پڑھیں:

پاکستان ایٹمی طاقت ہے، دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا: احسن اقبال

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا، اب دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ملک کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر ملک کو سر بلند کیا۔ ملکی ترقی کے لیے شرحِ خواندگی میں اضافہ کرنا ہو گا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا۔

سلاد میں استعمال ہونے والی وہ سبزی جو نیند کو بہتر بنا سکتی ہے

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ رافیل طیارے گرا کر پاکستان نے بھارت کا غرور مٹی میں ملا دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر، باغ میں 5 پولیس اہلکاروں کی حادثے میں موت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس
  • آزاد کشمیر ؛ پولیس وین کو حادثہ، محسن نقوی کا جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت
  • پاکستان ایٹمی طاقت ہے، دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا: احسن اقبال
  • ڈاکٹر عبدالقدیر قوم کے محسن، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یومِ تکبیر پاکستان کی جرات، خودمختاری اور استقامت کی علامت ہے، محسن نقوی
  • دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی، سابق فوجی افسران
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری
  • وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری
  • پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی