بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو اپنے جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہماری کوششوں سے بانیٔ پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں، جو کچھ کر رہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے قیادت پر اعتماد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہمارے ورکرز صحیح سوال اٹھا رہے ہیں، امید ہے عید سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔
بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی رہائی رہے ہیں
پڑھیں:
ججز نے حلف اٹھایا ہوا ہے انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے: بیرسٹر گوہر علی خان
---فائل فوٹوچیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ججز نے حلف اٹھایا ہوا ہے انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے کیس میں 70 دن میں ضمانت ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا پانچ جون کو کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا ہے، ہمیں توقع ہے کہ ہمارا کیس سنا جائے گا اور اس کا بہتر جواب آئے گا۔