بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد ، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع ہوگیا جبکہ کمیٹیاں تشکیل دے کر اشتہارات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ضابطے کے مطابق نیلامی کے اشتہارات جاری کر کے بحریہ ٹاون فیز ٹو ، فیز فور اور سفاری ولاز کی پراپرٹیز نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہے ۔اس پراپرٹی میں سینما، شادی ہال، سفاری پارک، اسکول اور بحریہ ٹاون ہیڈ آفس بھی شامل ہے ۔
بحریہ ٹاون کی غیرمنقولہ جائیداد کا نیلام عام نیب آرڈیننس انیس سو ننانوے کے سیکشن 33 ای کے تحت عمل میں لایا جائیگا جس کا مقصد ڈیفالٹ شدہ رقم کی وصولی ہے۔بحریہ ٹاون کی اس حوالے سے نیب کے ساتھ پلی بارگین پہلے ہی ہو چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کاپارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کاپارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں یورپی ملک مالٹا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان تباہی نہیں دیکھ سکتے، یہ نہ ہو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو مکمل بند کرنے کی ہدایت کردیں، قائمہ کمیٹی جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحا کامیاب قرار دیا جائے، نجی حج ٹور آپریٹرز عدالتوں کو عوام کیلئے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بحریہ ٹاون

پڑھیں:

اسلام آباد سے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار

— فائل فوٹو 

اسلام آباد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرکے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام بنا دی اور مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر نے منشیات اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • یوم تکبیر قومی وقار کا دن، عالم اسلام پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے پر فخر کرتا ہے، علامہ ریاض حسین نجفی
  • اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق
  • فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق
  • اسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ
  • اسلام آباد سے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار
  • اسلام آباد میں 95 فیصد بند یو ٹرنز اور چوراہے کھول دیے گئے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل
  • سپریم کورٹ آرڈر کے باوجود بھونگ انٹرچینج پر کام شروع نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اظہاربرہمی
  • اسلام آباد میں منفرد نائٹ رن کا شاندار انعقاد