گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، خضدار کے زخمی طلبا کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کوئٹہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج خضدار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا پیرکے روز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا۔
گورنر کے پی نے اے پی ایس خضدار بس حملے کے زخمی بچوں اور دیگر کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور انکی صحت دریافت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی بلوچستان کو زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
اسپتال میں زخمی بچیوں کے والدین اور تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، سیکورٹی فورسز اورعوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کامیابی سے مقابلہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ہے، خواہ وہ اے پی ایس پشاور کے بچے تھے یا اب اے پی ایس خضدار کے بچے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں بیرون جارحیت کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور بھارت کوسبق سکھا کر ثابت کیا کہ ملک کی سلامتی وخودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی، اسی طرح ہماری مسلح افواج داخلی دہشت گردوں کابھی جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے اور بہت جلد ان دہشت گردوں کاخاتمہ کیاجائیگا۔
گورنرنے اس موقع پر زخمی بچوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی انتظامات پر سی ایم ایچ انتظامیہ اور طبی عملہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ایم ایچ زخمی بچوں
پڑھیں:
خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
خضدار(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارےگئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔
Post Views: 4