پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریب، افواج و شہداء کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک و قوم کی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پی پی پی ریاض احسن عباسی اور جنرل سیکرٹری رانا خالد نے افواجِ پاکستان اور قوم کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی قومی سطح پر حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ پارٹی ہمیشہ ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کی، جب کہ میزبانی کے فرائض پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق احمد بلوچی نے انجام دیے۔ جنرل سیکرٹری رانا خالد نے بھی خصوصی شرکت کی۔(جاری ہے)
نظامت وسیم ساجد نے کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر مقررین سردار رزاق خان، احتشام جاوید کوہلی، اعجاز رحیم، ارشد تبسم، عدنان بٹ، اور صحافی و اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ،زبیر خان بلوچ سمیت دیگر نے یومِ تشکر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور افواجِ پاکستان و قوم کو شاندار کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر ریاض میں مقیم صحافیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس تقریب کو قومی ہم آہنگی، اتحاد اور حب الوطنی کی علامت قرار دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی تشکر کی
پڑھیں:
تمام جماعتوں نے فوج کا ساتھ دیا ، پاکستان ہے تو سیاست ہے ، صدر زرداری
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں افواج کیساتھ کھڑی ہوئیں ، پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی مزدوروں کی جماعت ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے ، اٹک کی تنظیم نے صدرمملکت کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔