کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزے شروع کر دئیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتیں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہو گی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن نے کویت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ویزوں پر عائد پابندی ختم ہونے سے ہزاروں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔