شاہ رخ خان کے بیٹوں کیساتھ تعلقات سے متعلق دلچسپ انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
بالی وڈ کے مشہور فوٹوگرافر اویناش گواریکر، جنہوں نے فلمی دنیا کے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کے درمیان خصوصی تعلق پر بات کی۔
‘بالی وڈ ببل’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اویناش نے گوری خان کی کافی ٹیبل بک کے لیے شاہ رخ خان کے فیملی فوٹو شوٹ کے دلچسپ لمحات شیئر کیے۔
A post shared by Avinash Gowariker (@avigowariker)
اویناش گواریکر نے شاہ رخ اور آریان خان کی ایک تصویر دیکھتے ہوئے بےساختہ کہا کہ ‘یہ تصویر بہت شاندار ہے! میں آریان کو بہت پسند کرتا ہوں، اس کی انرجی، اعتماد اور اسٹائل بے مثال ہے، میں اس کی اداکاری دیکھنے کیلئے بےصبری سے انتظار کر رہا تھا، لیکن وہ تو ڈائریکٹر بن گیا’۔
اویناش نے آریان خان کے ہدایت کاری کے سفر پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ‘اس نے جو سیریز بنائی ہے، وہ ناقابل یقین حد تک کمال کی ہے، میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اس کے کچھ حصے دیکھنے کا موقع ملا اور سچ کہوں تو وہ بہت ٹیلنٹڈ ہے، شاہ رخ اور آریان کے درمیان جو رشتہ ہے، وہ واقعی دل کو چھو لینے والا ہے’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے ساتھ عموماً ماؤں کی قربت زیادہ ہوتی ہے، لیکن یہاں باپ اور بیٹے کی دوستی جیسی کیمسٹری نظر آتی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Avinash Gowariker (@avigowariker)
اُن کا کہنا تھا کہ ‘شاہ رخ اور ابرام کے درمیان تعلق کی بھی یہی نوعیت ہے، فوٹو شوٹ کے دوران ان دونوں کے درمیان گہرے جذباتی تعلق کی جھلک نظر آتی ہے’۔
انہوں نے بتاہا کہ ‘یہ فوٹوشوٹ گوری خان کی کافی ٹیبل بک کے لیے ہوا تھا اور یہ شوٹ ‘منت’ میں ان کے گھر کے گراؤنڈ فلور پر کیا گیا تھا’۔
اویناش نے شوٹ کے دوران شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘سہانا بھی بہت پیاری ہے، اس کی تصویر میں بیٹھنے کا انداز دیکھیں، بالکل کسی سپر ماڈل کی طرح، مجھے یہ شاٹ بہت پسند آیا’۔
View this post on InstagramA post shared by Avinash Gowariker (@avigowariker)
ابرام خان کی ایک تصویر دیکھ کر اویناش نے شوٹ کے دن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ تصویر بھی اسی دن کی ہے، ابرام بہت ہنس رہا تھا، وہ بہت کیوٹ ہے، وہ فوٹو کے لیے خود پوز کرتا ہے، آپ اگر کہیں ‘چِن اپ’ یا ‘چِن ڈاؤن’، وہ فوراً ریسپانس دیتا ہے، وہ سب کا دل جیت لیتا ہے، اس میں بے پناہ انرجی ہے’۔
آریان کو فوٹوشوٹ کیلئے ہنسانے کا کریڈٹ ملنے سے انکار کرتے ہوئے اویناش نے وضاحت کی کہ ‘نہیں، میں نے نہیں ہنسایا تھا اسے، اصل میں ابرام نے کوئی مزاحیہ بات کی تھی، جو صرف گھر کے افراد ہی سمجھ سکتے ہیں، وہ کوئی فیملی جوک تھا جس پر سب ہنس پڑے’۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان اویناش نے کے درمیان خان کی شوٹ کے کہا کہ خان کے
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔