2026-07-24@14:53:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1813
«شوٹ کے»:
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، جبکہ عمران خان رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست اور خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل پر 29 جولائی کو سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری، کیا مقدمات کے باعث ان کی کرسی خطرے میں ہے؟ عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آئینی عدالت اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع بھی جاری کرچکی ہے۔...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے چرائی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے خاتون کے مفرور شوہر کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت سحر بتول زوجہ کاشف خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے شوہر کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔(جاری ہے) پولیس حکام نے کہا کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش آنے والے واقعے پر اب تک معافی نہیں مانگی جبکہ وزیراعظم کو اپنے وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سحر کامران نے دعویٰ کیوں کیا؟ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سحر کامران نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران انہوں نے وزارت اور متعلقہ سیکریٹری سے سوال کیا تھا کہ کمیٹی کے اجلاس میں تقریباً 12 ارب روپے مالیت کے 14 منصوبوں کی منظوری لی گئی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ بجٹ میں 14 ارب روپے سے...
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری...
کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی نے...
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سمر کیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروائیں، تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت پیر سے جمعرات تک کی ہے سمر کیمپ صبح 7 تا 10 بجے تک اور صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایت پر بعض سکولوں کے عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سمر کیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروائیں، تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت پیر سے جمعرات تک کی ہے سمر کیمپ صبح 7 تا 10 بجے تک اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کی اضافی رہائش گاہوں کی تعمیرکے منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری دستاویزکے مطابق اراکین پارلیمنٹ کےلیے اضافی فیملی سوٹس بشمول 500 سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کے منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40کروڑروپے ہے اور 30 جون 2026 تک اس پر 2 ارب 29 کروڑ روپےکے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو ٹو میں اس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کے لیے 104 فیملی سوٹس...
اپر دیر: سیاحتی مقام کمراٹ میں برف پگھلنے سے دریا کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہونے لگا جو کسی بھی وقت خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ سیاحتی مقام وادی کمراٹ کی بائی پاس سڑک دریا کے پانی میں بہہ گئی تاہم گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔ وادی کمراٹ بائی پاس روڈ پر پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار بہہ گیا تاہم مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے موٹر سائیکل سوار کو بچایا لیا جبکہ موٹر سائیکل پانی میں لاپتا ہوگئی۔ دوسری جانب، پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ...
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کے خلاف ایک نئے قسم کے سائبر حملے سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا ماہرین کے مطابق جدید بڑی زبان کے ماڈلز(ایل ایل ایمز) جن میں میٹا اے آئی سمیت دیگر اے آئی چیٹ بوٹس شامل ہیں کو ایک تکنیک پرومپٹ انجیکشن‘ کے ذریعے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں حملہ آور چیٹ بوٹس کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے انہیں ایسے احکامات پر عمل کرنے...
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ...
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری 2026ء کو اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک سیاسی پروگرام (وفاقی وزیر امیر مقام سمیت دیگر کی موجودگی میں) حافظ حفیظ الرحمان نے دانستہ طور پر بے بنیاد اور انتہائی بدنام کن بیانات دیئے۔ ان بیانات میں ہنزہ، غذر اور نگر کے لوگوں پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ریاست مخالف عناصر کی پناہ گاہ فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست مخالف کہنے پر ہنزہ، غذر اور نگر کے رہائشیوں کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ایم این زیڈ لاء ایسوسی ایٹس کے ذریعے جاری قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈاکٹر عافیہ کیس، وزیراعظم و کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسز کا حکم واپس لے لیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کا حکم واپس لیتے ہوئے توہینِ عدالت کی کاروائی ختم کردی۔ عدالت عالیہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس ارباب طاہر کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے تحریری آرڈر جاری کیا۔ فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ 21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا،21 جولائی کا سنگل بینچ کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عدالت کے چیف جسٹس ماسٹر آف دی روسٹر ہیں، بینچز بنانے کا اختیار رکھتے ہیں۔ صرف چیف جسٹس کی منظوری...
راولپنڈی میں نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔ گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، جنہوں نے گرین بس پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے مارے، پتھراؤ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے، گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال 7 موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں لے لیں۔
کراچی میں کورنگی کراسنگ پل کے قریب آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بائیک سوار ایک بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین سالہ بچی ساہرہ جاں بحق ہوئی تھی، پولیس کے مطابق حادثے میں ساہرہ کا ایک سالہ بھائی سبحان اور چچا راج محمد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بچی کا والد کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے، آبائی تعلق گلگت بلتستان سے ہے، بچی اپنے چچا اور بھائی کے ساتھ جوس خریدنے جارہی تھی۔ کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے...
سابق اہلیہ کے الزامات پر عماد وسیم کا جوابی وار، قانونی نوٹس بھیج دیا، شواہد کے ساتھ عدالت جانے کا اعلان
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے ان پر عائد الزامات کے حوالے سے باضابطہ مؤقف جاری کر دیا ہے۔ لیگل ٹیم کے بیان کے مطابق عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے قتل اور جبری اسقاطِ حمل (ابورشن) کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دفاع کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے، جن میں میڈیکل رپورٹس بھی شامل ہیں۔ بیان کے مطابق یہ میڈیکل شواہد اسقاطِ حمل سے متعلق الزامات کو بے بنیاد ثابت کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ اس معاملے...
بنگلہ دیش پولیس کے انسپکٹر جنرل بہارالعالم نے فیلڈ پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ بھتہ خوری، ڈاکہ زنی اور منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں عام قانون و نظم و نسق کو کسی بھی قیمت پر برقرار رکھا جانا چاہیے۔ ملک کے پولیس چیف نے کہا کہ بھتہ خوری، دہشت گردی یا منشیات کے جرائم میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، چاہے اس کا سیاسی یا سماجی پس منظر کچھ بھی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ایئرلائنز کے چیئرمین عہدے سے فارغ، وجہ کیا بنی؟ یہ ہدایات اتوار کی دوپہر پولیس ہیڈکوارٹرز سے ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران جاری کی گئیں،...
( طیب سیف) عید پر موٹرویز پر شدید رش کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے خصوصی حکمت عملی تشکیل دے دی۔ موٹر وے پولیس نے تمام موٹرویز پر لین وائلیشن پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ جاری کردیا۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،کاریں اور LTV گاڑیاں درمیان والی لین میں چلیں گی۔موٹروے پولیس کے مطابق انتہائی دائیں یا تیسری لین صرف چھوٹی گاڑیوں کے اوورٹیکنگ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے،مسافر بردار اور بڑی گاڑیاں انتہائی بائیں لین میں چلیں گی،مسافر بردار اور بڑی گاڑیاں تیسری لین کا استعمال نہیں کر سکتیں۔ اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ٹریفک نظام کو جدید بنانے کیلیے ایم ٹیگ رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 2 لاکھ 30 ہزار 650 گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ روز مزید 1,357 گاڑیوں کو یہ ٹیگز جاری کیے گئے۔حکومت نے دوسرے مرحلے میں اب موٹرسائیکلوں کے لیے بھی ایم ٹیگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس مہم کا باقاعدہ آغاز 20 فروری 2026 سے ہو چکا ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
گلی محلوں سے موٹرسائیکل اٹھانا ٹریفک پولیس کو مہنگا پڑگیا، شہری نے گھیرے میں لے لیا جس پر ٹریفک پولیس نے چند موٹرسائیکل اٹھانے کے بعد راہ فرار اختیار کی تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے اب مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں سے بھی شہریوں کی موٹرسائیکلیں اٹھانا شروع کر دیں اسطرح کا ایک واقع ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے گزدرآباد (رنچھوڑ لائن) میں پیش آیا جہاں گھروں اور دکانوں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں ٹریفک پولیس کے ٹرک میں لوڈ کر کے لے جائی جا رہی تھی۔ اسی دوران ایک شہری نے موبائل فون سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ جس میں شہری نے موٹرسائیکل اٹھانے والے ٹرک کے لوڈر اور اس میں سوار پولیس وردی میں...
معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنا دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں انہوں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے سیٹ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنایا۔صبا قمر نے کہا کہ ڈرامہ 'معمہ' کی شوٹنگ چل رہی تھی ہم سب سیٹ پر موجود تھے، میرا میک اپ آرٹسٹ نماز کیلئے وضو کررہا تھا تو اسے اچانک کسی نے پیچھے سے زور سے مارا جس کے بعد پورا سیٹ ہی ڈر گیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں جنات پر یقین رکھتی ہوں، شاید ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے اور انہیں ہم سے پریشانی ہورہی ہو، اس واقعے کے بعد...
کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ صفورہ چورنگی کے قریب رم جھم ٹاور کے اطراف چار رکنی ڈکیت گینگ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ میں ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بشیر احمد، فرحان اور فیض اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں پولیس نے مقابلے کے بعد 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی ہے، اِس ملزم نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عامر علی کو شہید کیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم رینجرز پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان گرفتارگرفتار ملزمان سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں صفورا چورنگی کے قریب بھی مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے قومی ہاکی ٹیم کے مسائل پر سخت نوٹس لے لیا۔ معاملے پر تفصیلی بریفنگ لینے کا اعلان کر دیا۔ کنوینر کمیٹی مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی ہے، کمیٹی جائزہ لےگی کہ اس نااہلی کےاصل قصوروار کون ہیں۔ مہرین رزاق بھٹو کی کنوینر شپ میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی ہے۔ ہمارے دل کرکٹ کی طرح ہاکی کے لیے بھی دھڑکتے ہیں۔...
لاہور: شدید دھند کی وجہ سے ملک کی مرکزی موٹرویز میں متعدد سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ کے حصے دھند کے باعث بند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے کیونکہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دھند میں سفر نہ کریں اور محفوظ رہیں۔ مزید کہا گیا کہ دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی پولیس نے پولیس افسر بن کر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے والے جعلی افسر ظفر خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نہ تو اپنا کارڈ پیش کر سکا اور نہ ہی تعیناتی کی تفصیلات بتا سکا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ عادی مجرم ہے اور صرف رعب جمانے کے لیے وردی پہنتا تھا۔ ملزم کے خلاف کراچی اور حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اقدامِ قتل، ڈکیتی اور منشیات کے 6 مقدمات درج ہیں، پولیس نے ملزم کے خلاف ساتواں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
کراچی: کنزیومر کورٹ شر قی نے موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج نہ کرنے پر شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔ کراچی کے شہری نے نجی موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا اور مذکورہ کمپنی پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ درخواست گزار نے 6 مہینے تک پیکج کی سہولت دینے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کی ایپ سے ویکلی پیکج کروایا، 823 روپے کاٹ لیے لیکن پیکج نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ریجنل آفس نے بھی مسئلے کو حل نہیں کیا، لیگل نوٹس بھیجنے پر بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا،...
ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے کے پیش نظر نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ہے، جس میں فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاری نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور متعلقہ فضائی حدود سے گزرنے والے دیگر افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مخصوص علاقوں میں حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں۔ مزید برآں ایران اور روس کے درمیان جمعرات سے مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بھی بتایا جا رہا ہے، جنہیں علاقائی صورتحال کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے جنوبی علاقوں میں مجوزہ راکٹ لانچز کے پیش نظر نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) جاری کر دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ کریو اور فضائی حدود استعمال کرنے والے دیگر متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور مخصوص علاقوں میں پرواز کے دوران خصوصی احتیاط برتیں۔رپورٹس کے مطابق ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی انجام دیں، جبکہ جمعرات سے روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ان سرگرمیوں کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ایران کی جانب سے یہ نوٹم ایسے وقت میں جاری کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سندھ اسمبلی پر دھرنا ، ہنگامہ آرائی اور پولیس مقابلے کے کیس میں جماعت اسلامی کے گرفتار30کارکنان کی ضمانت کی درخواست دائر کرنے پر پراسیکیوشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ جماعت اسلامی کے وکلا نے گرفتار 30 کارکنان کی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر پراسیکیوشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او آرام باغ کو بھی طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیا طیارہ خرید لیا گیا،گلف اسٹریم جی 500 طیارے کی قیمت 10 ارب روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔جیو نیوز کے مطابق طیارے کا نمبر این 144 ایس اور قیمت تقریباً 10 ارب روپے ہے، اس طیارے کا پاکستان میں سفر کا ریکارڈ بھی ہے، یہ طیارہ ابھی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہوا، یہ امریکی رجسٹریشن پر ہے۔طیارے کی خریداری پر پنجاب حکومت کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ عوام کے پیسے عوام پر لگائے جائیں، قومی خزانے سے لگژری طیارہ خریدنا زیب نہیں دیتا۔ چینی ساختہ روبوٹ کو اپنا روبوٹ قرار دینے والی بھارتی یونیورسٹی کو ’انڈیااے آئی امپیکٹ سمٹ‘ سے نکال دیا گیا...
سٹی 42: موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک دھندکےباعث بند کردی گئی ۔ ترجمان کے مطابق موٹرویزکی بندش کامقصدعوام کی جان ومال کاتحفظ ہے،دھندڈرائیونگ کیلئےخطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔شہری دھندمیں سفرسےگریزکریں۔دھندکےموسم میں دن کےوقت سفرکوترجیح دیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کنزیومر کورٹ شرقی کراچی نے موبائل ایپ کے ذریعے پیسے کاٹنے کے باوجود صارف کو پیکج نہ دینے پر شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نجی موبائل کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار جو کراچی کا رہائشی ہے،اُس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نجی موبائل سم کمپنی کی ایپ کے ذریعے ویکلی پیکج کروایا گیا اور اس کے لیے 823 روپے بھی کاٹ لیے گئے، لیکن پیکج فراہم نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ کمپنی کے ریجنل آفس نے بھی مسئلے کو حل نہیں کیا اور لیگل نوٹس کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جس کی وجہ سے رابطہ معطل رہا اور انہیں کلائنٹ اور فیس کے نقصان...
نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8مرحلے میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز کولمبو(سب نیوز)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں گروپ اے کے آخری میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔بدھ کو کولمبو کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولیت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تاہم پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی...
فائل فوٹو سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ دورانِ سماعت کمرۂ عدالت میں دلچسپ صورتِ حال اس وقت پیدا ہو گئی، جب جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ذہن میں رکھیں کل پہلا روزہ ہے اور بینچ میں 2 پٹھان ججز موجود ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی 3 سال سزا معطل ہوئی، لیکن فیصلہ معطل نہیں ہوا ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ یہ بات سمجھ نہیں آ رہی، سزا معطل ہونے کے بعد تو فیصلہ بھی...
پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد پولیس نے پشاور اسلام آباد موٹروے (ایم ون) کو ٹریفک کے لیے کھول دیا، یوں 6 روز بعد موٹروے پر ٹریفک بحال ہو گئی۔ صوابی پولیس کی ایک ٹیم صوابی انبار انٹرچینج پہنچی اور مظاہرین کو ہائیکورٹ کے حکم سے آگاہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے ایم ون موٹروے پر صوابی کے مقام پر دھرنا دے کر موٹروے بند کر رکھی تھی۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 20 زخمی انہوں نے بتایا کہ جس وقت پولیس ٹیم پہنچی، اس وقت ورکرز کی تعداد انتہائی کم تھی، اور پولیس نے ورکرز کو ہٹا کر موٹروے کھول دی، جس کے بعد 6 روز...
لاہور: گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے کو اغوا کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزم کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے سے 2 سالہ بچہ زوہان اغوا ہو گیا۔ اس حوالے سے اہل خانہ نے بتایا کہ زوہان گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گھر سے باہر نکل گیا۔ اہل خانہ کے مطابق 2 سالہ زوہان کو ایک موٹر سائیکل سوار اغوا کرکے لے گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں زوہان کو موٹر سائیکل پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے نامعلوم اغوا کار کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
لاہور: شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 3 کے مختلف حصوں کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بند کیا گیا، جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی شدت کے سبب ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی عارضی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دھند میں ڈرائیونگ نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ حدِ نگاہ کم ہونے سے حادثات کا خدشہ بڑھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260218-01-3 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی کے معاملات میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لینے کی تصدیق کر دی، پی ایس بی ترجمان کے مطابق انکوائری کی جا رہی ہے۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
مدینہ بس منصوبے کے تحت آج سے 8 شٹل بس روٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ نمازیوں اور زائرین کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجد قباء تک آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ سروس کا آغاز آج سے ہوگا اور یہ تراویح کی نماز کے ایک گھنٹے بعد تک جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، 18 فروری بروز بدھ پہلا روزہ ہوگا یہ منصوبہ مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 8 مخصوص روٹس مقرر کیے گئے ہیں جو مدینہ کے مختلف علاقوں سے براہ راست مسجد نبویؐ تک رسائی فراہم کریں گے۔ ان علاقوں میں الخالدیہ...
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اور اس کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک کے خلاف یورپ میں دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے یورپی یونین کے سخت ڈیٹا تحفظ قوانین کے تحت ایلون مسک کے چیٹ بوٹ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک پر الزام تھا کہ وہ صارفین کی درخواستوں پر غیر رضامندانہ اور جنسی نوعیت کی ڈیپ فیک تصاویر تیار کر رہا تھا جن میں بعض مبینہ طور پر بچوں سے متعلق بھی تھیں۔ آئرش ریگولیٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات اس بات پر مرکوز ہوں گی کہ آیا پلیٹ فارم نے یورپی صارفین...
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مبینہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف انتظامیہ کے اقدامات سے نہ صرف کھیل بلکہ ملک کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کا رویہ ہرگز قابل قبول نہیں اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر مفصل رپورٹ فوری طور پر جمع کرائے اور خبردار کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدانتظامی...
انسپکٹر جنرل آف(آئی جی) پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس اور ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے عملدرآمد کرتے ہوئے ہزارہ موٹر وے اور کوہالہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے،عوام اب موٹر وے اور کوہالہ روڈ پر سفر کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں دھرنا، کہاں کہاں سڑکیں بند ہیں؟ اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے کہا کہ ہزارہ پولیس عوام کو ہر ممکنہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خواتین کے لیے ’آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول‘ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران اور سکول کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، منظم کباڑی گینگ کے 3 ڈکیت گرفتار اسلام آباد پولیس کا خواتین کے لیے “آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول” کا افتتاح@ICT_Police @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/h3eD68fJuo — Media Talk (@mediatalk922) February 17, 2026 آئی جی نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کی ڈرائیونگ تربیت کے ساتھ ان کے اعتماد اور خودمختاری کو فروغ دینے کا اہم اقدام ہے۔ سکول میں خواتین کو...
موٹرویز اور سڑکوں کی بندش کے خلاف مسلم لیگ (ق) کی پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں موٹرویز اور اہم شاہراہوں کی بندش کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔ مرکزی ترجمان مسلم لیگ (ق) مصطفیٰ ملک کے مطابق درخواست مسلم لیگی رہنما بلال محمد زئی کی جانب سے دائر کی گئی، جسے ایڈووکیٹ محمد انتخاب خان چمکنی نے عدالت میں جمع کرایا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ روڈ بلاکیجز کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مسافر اور مریض خوار ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت کی...
لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق لاہور تا سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی شدت کے باعث بند کردیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ شدید دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور حدِ نگاہ کم ہونے سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند کے دوران غیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق موٹر وہیکل کا ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
تعلیمی اخراجات کی عدم ادائیگی کے باعث یتیم بچوں کو پولیس پبلک اسکول سے خارج کر دیا گیا تھا، جس کے خلاف طلبہ نے گلگت پبلک چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ سویٹ ہوم کے بچوں کے احتجاج کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچوں کے تعلیمی اخراجات کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے بیت المال سویٹ ہوم کی جانب سے یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات کی ادائیگی سے انکار اور بچوں کو پولیس پبلک اسکول سے نکالے جانے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے بیت المال کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ معاملہ فوری طور...
موٹروے بند کیا گیا، لوگ تکلیف برداشت کر رہےہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کیخلاف ایکشن لیا جائے، امیر مقام
امیر مقام، وفاقی وزیر امور کشمیر، نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ سوات سے اسلام آباد آ رہے تھے تو راستے میں بچوں، خواتین اور مریضوں کو مشکلات میں گھرا دیکھا جو سڑکوں کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو فوری طور پر مؤثر اقدام کرنا چاہیے کیونکہ عام شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق موٹروے کی بندش سے مسافروں کو غیر معمولی تکالیف برداشت کرنا پڑ رہی ہیں، متعدد افراد کی پروازیں مس ہو رہی ہیں جبکہ مریض بروقت اسپتال نہیں پہنچ پا رہے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخوا ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کریں جو عوام کو مشکلات سے دوچار کر...
ویب ڈیسک:کراچی شہر میں پیپلز بس سروس کے زیرِ انتظام چلنے والی ڈبل ڈیکر بس کے روٹ میں توسیع کر دی گئی۔ پیپلز بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق ڈبل ڈیکر بس اب ملیر ہالٹ سے ٹاور تک چلے گی۔ ڈبل ڈیکر بس کے نئے روٹ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی بھی جَلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اعظم اور شاہین آفریدی کی کارکردگی پر مایوسی، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ریاست کو ایکشن لینا چاہیے، عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، موٹروے بند کیا گیا جس سے لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں، لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں،کسی نے اسپتال جانا ہوتا ہے وہ نہیں جاسکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا سوات سے اسلام آباد آیا تو راستے میں بچے، خواتین اور مریض پھنسے ہوئے تھے۔۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں، ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔ سونا...
بنوں کے نورڑ تھانہ میریان کے گیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، اور حکام واقعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داران تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
---فائل فوٹو کراچی شہر میں پیپلز بس سروس کے زیرِ انتظام چلنے والی ڈبل ڈیکر بس کے روٹ میں توسیع کر دی گئی۔پیپلز بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق ڈبل ڈیکر بس اب ملیر ہالٹ سے ٹاور تک چلے گی۔ڈبل ڈیکر بس کے نئے روٹ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک بیان میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی بھی جَلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔
ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب تیزرفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیرتھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب تیزرفتار واٹرٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی شخص کی شناخت 29 سالہ محمد بلال ولد عبدالحمید مغل کے نام سے کی گئی۔ متوفی شخص اورنگی ٹاؤن الطاف نگرکارہائشی تھا اوراسکا آبائی تعلق لودھراں سے تھا۔ متوفی شخص شیر شاہ میں کباڑ کی دکان پرملازمت کرتا تھا اورگھرسے شیرشاہ جا رہا تھا کہ ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب تیزرفتارنامعلوم واٹرٹینکرنے اسے ٹکر ماردی جس کے باعث متوفی شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ...
لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی شدت کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم 11 لاہور تا سیالکوٹ بھی شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ مزید برآں موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث بند رکھا گیا ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260216-08-17 راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک )راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی سے بھرا بیگ مسافر تک بحفاظت پہنچا دیا۔ترجمان کے مطابق واقعہ کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ کچھ دیر بعد یاد آنے پر مسافر نے فوری طور پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ وڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی حاصل کی گئی جس کے بعد بیگ کو کامیابی سے تلاش کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس نے 53 لاکھ روپے نقدی مسافر کے...
وزیر داخلہ نے زخمی کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع گانچھے خپلو میں ایک بااثر شخصیت کے بیٹے کی جانب سے مبینہ طور پر ایک غریب بزرگ پر کتا چھوڑنے کے واقعے کے بعد نگراں وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی۔ واقعے میں بزرگ شہری شدید زخمی ہو گیا، ان کی ایک آنکھ اور انگوٹھا ضائع ہو گیا جبکہ چہرے پر گہرے زخم آئے۔ وزیر داخلہ نے زخمی کو مکمل طبی سہولیات...
بھارت کے علاقے نوئیڈا میں ایک جوڑے کی موت نے علاقے میں خوف و حیرت پیدا کر دی۔ پولیس کو کار میں مرد اور عورت کے جسم گولیوں کے زخموں کے ساتھ ملے، جبکہ کار سے ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات خودکشی کی طرف اشارہ کر رہی ہیں، مگر خاندان نے ممکنہ قتل کے شبہات ظاہر کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:دہلی میں ہولناک سانحہ: بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو قتل کر ڈالا واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا۔ رہائشیوں نے گولیوں کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی۔ جب ٹیم موقع پر پہنچی تو ایک مرد اور عورت کار میں بے ہوش حالت میں پائے گئے۔...
موٹروے پولیس کی ایمانداری کی مثال، گمشدہ 53لاکھ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے گئے motorway police WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی سے بھرا بیگ مسافر تک بحفاظت پہنچا دیا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ کچھ دیر بعد یاد آنے پر مسافر نے فوری طور پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ ویڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی...
اولپنڈی : موٹروے پولیس نے ایمانداری کی قابل تقلید مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ 53 لاکھ روپے تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے۔ موٹر وے پولیس نے ایک بار پھر ایمانداری کی اعلیٰ اور قابل تقلید مثال پیش کر دی اور مسافر کے بھول جانے والے 53 لاکھ روپے کے بیگ کو تلاش کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا۔یہ واقعہ راولپنڈی میں کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ آگے جانے کے بعد جب اس کو یاد آئی تو فوری طور پر موٹر وے پولیس کو فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری...
لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 1104 ریکروٹس تربیت مکمل کر کے شاملِ سروس
لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر میں فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں بیچ (فیز ٹو) کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1104 ریکروٹس نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ تھے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کے ملیر گیریژن میں طلبا نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار دن کیسے گزارا؟ فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں بیچ (فیز ٹو) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی میں منعقد ہوئی، جس میں 1104 ریکروٹس نے پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد...
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) لاہورمیں روبوٹ کی مدد سے لبلبے کے کینسر کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔پی کے ایل آئی کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا کہ ادارے نے اب تک 500 سے زائد روبوٹک سرجریاں کیں۔انہوں نے بتایا کہ روبوٹک سرجری سے بڑے آپریشن چھوٹی کٹس کے ذریعے ممکن ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جگر کے کینسرکی پیچیدہ سرجری بھی پی کے ایل آئی میں روبوٹ سے کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی جدید اعضا کی پیوندکاری اور کینسر سرجری کا بڑا مرکز بن رہا ہے۔خیال رہے کہ جگر اور لبلبے کے کینسر اکثر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں اور ان کا علاج بھی...
چکوال میں موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا مسافر کا بیگ واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ موٹروے پولیس کے مطابق مسافراپنابیگ کلرکہارسروس ایریا میں بھول گیا تھا، نامعلوم بیگ ملنے پر اس کی تلاشی لی گئی۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ مسافر کے بیگ میں 53 لاکھ موجود تھے جس کی تلاشی کے بعد مسافر کو واپس کردیا گیا۔ موٹروے پولیس نے بتایا کہ اپنا بیگ واپس حاصل کرکے مسافر نے موٹر وے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ویب ڈیسک: کوٹ ادو میں سلطان کالونی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سلطان کالونی کے قریب بے قابو آئل ٹینکر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو بچیاں شدید زخمی ہوئیں۔ ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں...
ویب ڈیسک:راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی سے بھرا بیگ مسافر تک بحفاظت پہنچا دیا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ کچھ دیر بعد یاد آنے پر مسافر نے فوری طور پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر ویڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی حاصل کی گئی جس کے بعد...
راولپنڈی: راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی سے بھرا بیگ مسافر تک بحفاظت پہنچا دیا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ کچھ دیر بعد یاد آنے پر مسافر نے فوری طور پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ ویڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی حاصل کی گئی جس کے بعد بیگ کو کامیابی سے تلاش کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس نے 53 لاکھ روپے نقدی مسافر کے حوالے کر دی۔...
قومی شاہراہ پر خیرپور ضلع کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب مسافر کوچ اور بھاری کنکریٹ گرڈر لے جانے والے ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 مسافر، ڈرائیور اور کنڈکٹر شامل ہیں۔ حادثے کے وقت کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں خیرپور سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ تقریباً 10 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟ واقعے کے بعد سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس نے ایس ایس پی خیرپور کو...
سٹی 42:ٹنڈو مستی، ضلع خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار بس اوور ٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جان گنوا بیٹھے۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو خیرپور سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔ بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا جبکہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس...
وزیراعظم کے نوٹس لینے پر نیپرا میں حکومتی نظرثانی درخواست، سولر صارفین کے پہلے کنٹریکٹ کو تحفظ دینے کی اپیل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے نیپرا میں نئے سولر نیٹ میٹرنگ قوانین پر نظر ثانی کیلئے خط لکھ دیا۔ اس ضمن میں پاور ڈویژن نے نیپرا میں نظر ثانی کی درخواست دائرکردی جس میںپرانے سولر صارفین کو پہلے والے کنٹریکٹ میں تحفظ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف نے سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
شہر میں ہیوی گاڑیوں سے شہریوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، تازہ حادثے میں ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کی شب لیاقت آباد 4 نمبر اے وی ایل سی شریف آباد کے قریب ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او شریف آباد رضوان حسین نے بتایا کہ حادثہ آئل ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے آئل ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے تاہم پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد آئل ٹینکر کو جلنے سے بچا کر...
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے نفاذ کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ، اویس لغاری، پرویز ملک، بلال کیانی، محمد علی اور احد چیمہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: سولر انقلاب یا سرمایہ کاری کو خطرہ؟ نیپرا کی نئی ریگولیشنز پر سوال وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کانٹریکٹس کے تحفظ کے لیے نظرثانی اپیل دائر کرے اور موجودہ معاہدوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ سولر کے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ...
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگولیشنز کے اجراء پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق فوراً نظرثانی کی اپیل کرے، موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66...
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجراء پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، علی پرویز ملک، اویس لغاری، وزیرِ مملکت بلال کیانی اور مشیرِ نجکاری محمد علی بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق نظرِ ثانی اپیل دائر کرے۔ نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی، یونٹ کے بدلے یونٹ کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجرا پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ، اویس لغاری، پرویز ملک، بلال کیانی، محمد علی اور احد چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ شہباز شریف نے پاورڈویژن نیپرا کو سولرصارفین کےکانٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق نظرثانی اپیل دائرکرنے اور موجودہ کانٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سولر والے 4 لاکھ 66 ہزارصارفین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے نیپرا کے سولر ریگولیشنز کے اجرا کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن سولر صارفین کے کنٹریکٹس کے تحفظ کیلئے نیپرا سے رجوع کرے،پاور ڈویژن نیپرا میں فوراً نظرثانی اپیل دائر کرے،وزیراعظم کامزید کہناتھا کہ سولر صارفین کا بوجھ 3کروڑ76 لاکھ سےزائد عام صارفین پر نہ پڑے،پاور ڈویژن معاملے پر جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔ مزید :
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں پولیس چوکی لکھوکی پر شہری کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر اے ایس پی آپریشنز کاہنہ آغا فصیح الرحمان کو تبدیل کر کے سنٹرل پولیس آفس کلوز کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایچ او کاہنہ اسد عباس کو معطل کر دیا گیا۔ اسی طرح چوکی انچارج لکھوکی عدنان ورک اور محرر محمد اظہر کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وائرل ویڈیو میں ایک شہری کو زنجیروں سے چارپائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف پہلی توہینِ عدالت کی درخواست ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سابق کانسٹیبلز محمد عاطف اور جمشید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست 2024 کو پولیس کانسٹبل بھرتی ہوئے۔ 21 مئی 2025 کو کانسٹبل کی بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا۔ سی سی پی او، آئی جی پولیس کو داد رسی کیلیے اپیلیں کیں مگر شنوائی نہ ہوئی۔ درخواست گزاروں کے مطابق پولیس افسران سے داد رسی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260211-01-24 ڈھاکا(نمائندہ خصوصی ) بنگلادیش میں عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں اور فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات جمعرات کو ہوں گے، جس کے لیے ڈھاکا سمیت تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں انتخابی مہم کا آخری روز مکمل ہو چکا ہے۔انتخابی عمل کو پْرامن بنانے کے لیے حکومت نے رات 12 بجے سے 3 روز کے لیے ملک بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ سیکورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز اور حساس علاقوں میں الرٹ رہیں گے۔300 رکنی قومی پارلیمان کی نشستوں کے لیے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی، بنگلادیش جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کی کوششوں سے ایک اور خاندان کے شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہوگیا‘ جماعت اسلامی کی پبلک ایڈکمیٹی کے تحت رواں برس سیکڑوں لوگوں کے شناختی کا مسئلہ حل ہوگیا۔جماعت اسلامی نادارا کے ستائے لوگوں کا مداوا بن گئی‘ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں نادرا سے متعلق مسائل سنگین صورت اختیار کرگئی ہیں، جہاں بڑی تعداد میں شہری شناختی کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی افراد کے شناختی کارڈ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف وجوہات کی بنا پر رکے ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں روزمرہ زندگی کے معاملات میں پریشانی کا سامنا رہا۔ اس صورتحال کے پیش نظر جماعتِ اسلامی کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کے کام کااس سال مئی میں آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی صدارت میں این ایچ اےکا اجلاس ہوا،چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو اہم امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سکھرحیدرآبادموٹر وے کےکام کا اس سال مئی میں آغاز کرنیکافیصلہ کیا گیا،اجلاس میں حیدرآبادکراچی موٹر وے کی فیزیبلٹی پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےافسران کوفوری اقدامات کی ہدایت دیتےہوئےکہا ساری نظریں سکھرحیدرآباد موٹر وے پرہیں،حیدرآباداور کراچی کی موٹرویزپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کریں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہاسیالکوٹ کھاریاں موٹروے کو4 کی بجائے اب6 لین کا بنا...
چین میں انسانی شکل کے روبوٹ نئے سال کے تہوار کی تفریح کے لیے پیش کیے جارہے ہیں، جہاں ان کے بنانے والے ان کی گانے، رقص اور دیگر مہارتیں عوام، سرمایہ کاروں اور حکومتی اہلکاروں کے سامنے دکھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین : کنسرٹ میں گلوکار کے ساتھ ناچتے روبوٹس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی شنگھائی کی روبوٹ سازی کی کمپنی ایگی بوٹ نے اتوار، 8 فروری 2026 کو تقریباً ایک گھنٹے پر محیط شو کو براہِ راست نشر کیا، جس میں روبوٹز نے رقص کیا، جسمانی کرتب دکھائے، جادوئی مظاہرے کیے، گانے کی ہم آہنگی میں حصہ لیا اور کامیڈی کے مناظر پیش کیے۔ تقریب کے دوران دیگر ایگی بوٹ روبوٹز سامعین کی نشستوں سے ہاتھ...
وفاقی آئینی عدالت نے سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا انتخابات سے قبل نااہلی کے تنازعے پر اسپیکر آفس ریفرنس بھیج سکتا ہے، اور آیا الیکشن کمیشن اس نوعیت کے ریفرنس کو سن سکتا ہے؟ مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے صالح بھوتانی کامیاب قرار سہیل سلطان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن یہ کیس نہیں سن سکتا اور اسپیکر بھی ریفرنس نہیں بھیج سکتا۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے غیر معینہ مدت...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہڑتال کے دوران گرفتار شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہے، تاہم پولیس کا غیر انسانی رویہ کسی صورت قبول نہیں۔ مزید پڑھیں: ہڑتال کے دوران گرفتار شہری پر مبینہ تشدد، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس، 2 اہلکار معطل انہوں نے پولیس اہلکاروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر فرائض انجام دینے کا پابند قرار دیا اور کہا کہ ہر شہری کی عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی تربیت اور ذمہ داری کا حصہ ہے۔ ہڑتال کے دوران گرفتار شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کے واقعے کا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہڑتال کے دوران گرفتار کیے گئے ایک شہری کو پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس پر شدید اظہارِ ناپسندیدگی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہے، تاہم پولیس کا غیر انسانی رویہ بھی کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض انجام دینے کا پابند ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: ناکام ہڑتال اور احتجاج پی ٹی آئی کے مستقبل اور اس کے بیانیے کے لیے کتنا تباہ کن؟ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہر شہری کی عزتِ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں سینٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے سینٹری ورکرکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے رپورٹ طلب کرلی اور مین ہول میں اترنے کے لئے درکار سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے ذمہ داری کا تعین کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔