جنسی مواد؛ ایلون مسک کے ’گروک‘ کیخلاف ایک اور ملک میں تحقیقات شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اور اس کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک کے خلاف یورپ میں دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے یورپی یونین کے سخت ڈیٹا تحفظ قوانین کے تحت ایلون مسک کے چیٹ بوٹ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک پر الزام تھا کہ وہ صارفین کی درخواستوں پر غیر رضامندانہ اور جنسی نوعیت کی ڈیپ فیک تصاویر تیار کر رہا تھا جن میں بعض مبینہ طور پر بچوں سے متعلق بھی تھیں۔
آئرش ریگولیٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات اس بات پر مرکوز ہوں گی کہ آیا پلیٹ فارم نے یورپی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔
آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن اس معاملے میں یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کے تحت جانچ کرے گی کیونکہ ایکس کا یورپی ہیڈکوارٹر ڈبلن میں واقع ہے۔
خیال رہے کہ آئرش ریگولیٹر کو پورے بلاک میں نفاذ کا اختیار حاصل ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
اسپین، فرانس اور برطانیہ میں بھی کارروائیاں
یاد رہے کہ اسپین نے بھی ایکس سمیت میٹا اور ٹک ٹاک کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ یہ پلیٹ فارمز بچوں کی ذہنی صحت، وقار اور حقوق پر حملہ کر رہی ہیں۔
اسی دوران فرانس میں رواں ماہ ایکس کے پیرس میں دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور ایلون مسک کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔
برطانیہ کے ڈیٹا پروٹیکشن اور میڈیا ریگولیٹرز نے بھی ایلون مسک کے گروک کے خلاگ الگ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ گروک، ایلون مسک کی اے آئی کمپنی xAI کی تیار کردہ چیٹ بوٹ ہے جس کے جوابات X پر سب کو بغیر سنسر کیے یکساں نظر آتے ہیں۔
گزشتہ ماہ عالمی سطح پر اس وقت شدید ردِعمل سامنے آیا جب گروک نے لوگوں کو “برہنہ” یا شفاف لباس میں دکھانے والی تصاویر بنانی شروع کی تھیں۔
بعد ازاں کمپنی نے چیٹ بوٹ میں کچھ بنیادی پابندیاں لگائیں مگر یورپی حکام کے نزدیک یہ اقدامات ناکافی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک کے چیٹ بوٹ
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer