لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر میں فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں بیچ (فیز ٹو) کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1104 ریکروٹس نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے ملیر گیریژن میں طلبا نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار دن کیسے گزارا؟

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں بیچ (فیز ٹو) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی میں منعقد ہوئی، جس میں 1104 ریکروٹس نے پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر فورس میں شمولیت اختیار کی۔

تقریب میں انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کامیاب ریکروٹس اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام نوجوانوں کو اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ وہ ایک ایسے باوقار ادارے کا حصہ بن رہے ہیں جو اپنی شاندار روایات، قربانیوں اور بہادری کے لیے جانا جاتا ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نوشکی میں شہید ہونے والے خطیب امشد علی کے والد نواب خان کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا، جبکہ ان کی فیملی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں قبائلی عمائدین، مقامی شخصیات، معزز مہمانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، جس سے ایف سی اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کی فضا مزید مستحکم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے قوم اپنا کردار ادا کرے، سیاچن سے پاک آرمی کے جوانوں کا پیغام

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف سی ٹریننگ سینٹر پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان آرمی فرنٹیئر کور بلوچستان لورالائی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف سی ٹریننگ سینٹر پاسنگ ا ؤٹ پریڈ پاکستان ا رمی فرنٹیئر کور بلوچستان لورالائی

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع