اسلام آباد میں علامہ شبیر حسن میثمی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا تعزیتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اجلاس میں سانحہ اسلام آباد جامع مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی اور ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سے تمام علماء کرام نے تعزیت کی۔ بعدازاں انتظامی نا اہلی و دیگر اہم معاملات اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس سمیت اہم موضوعات پر گفت و شنید بھی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب لیاقت بلوچ صاحب، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی صاحب، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان زاہد علی آخونزادہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء جناب ناصر شیرازی سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام عمائدین قوم صحافی حضرات و رفقاء موجود تھے۔
اجلاس میں سانحہ اسلام آباد جامع مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی اور ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سے تمام علماء کرام نے تعزیت کی۔ بعدازاں انتظامی نا اہلی و دیگر اہم معاملات اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس سمیت اہم موضوعات پر گفت و شنید بھی ہوئی۔
سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ اور نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تفصیلی گفتگو بھی کی، آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور شہداء کے بلندی درجات کی اجتماعی دعائیں بھی ہوئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل پاکستان سیکرٹری جنرل
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :