کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،ممتاز حسین سہتو
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260215-8-9
بدین (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیںہوگی کراچی سندھ کا حصہ ہے اور اس کا روحانی و معاشی مرکز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تعمیر ملت پبلک میں تقریب دستار فضیلت اور استقبال رمضان المبارک کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات سندھ کے عوام کے لیے ناقابل قبول ہے ،سندھ ہزاروں سال پرانا وطن ہے اور اس کی تقسیم یا گورنر راج کے ذریعے یونٹس میں بانٹنے کی بات ملک کے مفاد کے خلاف ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سندھ میں بے امنی ،جرائم، قبائلی نظام اور منشیات فروشی عروج پر، نوجوان بے روزگاری اور منشیات کے باعث تباہی کا شکار ہورہے ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو کاروبار کا ذریعہ بنادیا گیا ہے وسائل اور روزگار فروخت کیے جاررہے ہیں پانی پر ڈاکا، کرپشن، کارپوریٹ فارمنگ ،بے امنی لاقانونیت ،میرٹ کی پامالی اور وسائل کی لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔سندھ اسمبلی میں شراب کی حمایت کرنے والے سندھ کے غدار ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی، جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی ،نائب امیر ضلع اللہ بچایو ہالیپوٹہ، ڈپٹی سیکرٹری علی گل منصوری، فتح خان کھوسہ اور بدین سٹی کے امیر ایازلطیف سومرو بھی موجود تھے۔
بدین :جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو تقریب دستار فضیلت اور استقبال رمضان المبارک کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ممتاز حسین سہتو جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔