وزیراعظم نے نیپرا کے سولر ریگولیشنز پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے نفاذ کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم نے اس معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ، اویس لغاری، پرویز ملک، بلال کیانی، محمد علی اور احد چیمہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: سولر انقلاب یا سرمایہ کاری کو خطرہ؟ نیپرا کی نئی ریگولیشنز پر سوال
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کانٹریکٹس کے تحفظ کے لیے نظرثانی اپیل دائر کرے اور موجودہ معاہدوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ سولر کے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ نیشنل گرڈ کے بجلی صارفین پر نہ پڑے اور اس ضمن میں پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تیار کرے۔
نئے سولر ریگولیشنز کی تفصیلات:نیپرا نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس میں ترمیم کردی ہے۔
پرانے سولر صارفین اب بھی 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کریں گے، تاہم نئے صارفین کے لیے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی کمی کردی گئی ہے، یعنی نئے صارفین کو فی یونٹ صرف 8 روپے 13 پیسے ملیں گے جو پرانے ریٹس کا قریباً تین گنا کم ہے۔
اس کے علاوہ نیٹ بلنگ کا نظام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کے یونٹس اب سرکاری یونٹ کے برابر نہیں شمار ہوں گے اور نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی کی فی یونٹ قیمت حکومت کے ٹیرف اور سلیبس کے مطابق ہوگی۔
مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ سولر صارفین کے لیے دھچکا کیوں؟
نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے لائسنس کی مدت 7 سال سے کم کرکے 5 سال کر دی گئی ہے۔
یہ اقدامات سولر صارفین اور نیشنل گرڈ کے درمیان توازن قائم رکھنے اور بجلی کے نظام پر غیر ضروری دباؤ سے بچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقدامات کی ہدایت سولر ریگولیشنز شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقدامات کی ہدایت سولر ریگولیشنز شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز سولر صارفین صارفین کے فی یونٹ کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔