واٹس ایپ نے صارفین کی پرانی خواہش پوری کردی، اہم فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔
طویل انتظار کے بعد اب ویب پلیٹ فارم پر بھی آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کا مطالبہ صارفین عرصہ دراز سے کرتے آ رہے تھے۔
اس وقت تک صارفین موبائل فون، ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ ایپس کے ذریعے تو کالز کر سکتے تھے، مگر براؤزر کے ذریعے استعمال ہونے والے ویب ورژن میں یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق محدود بیٹا صارفین کو یہ فیچر آزمانے کا موقع دیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ جلد اسے وسیع پیمانے پر متعارف کرا دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ویب ورژن میں فراہم کی جانے والی کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ ہوں گی، یعنی گفتگو مکمل طور پر نجی رہے گی۔ کمپنی کالز کے لیے وہی سگنل پروٹوکول استعمال کر رہی ہے جو 2016 سے اس کے سیکورٹی نظام کا حصہ ہے۔
مزید یہ کہ صارفین اسکرین شیئرنگ کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، جو آن لائن میٹنگز اور پیشہ ورانہ رابطوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت ون آن ون چیٹس تک محدود ہوگی، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں گروپ کالنگ بھی شامل کر لی جائے گی۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ ویب کو دیگر کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے مقابلے میں زیادہ مؤثر بنائے گی اور صارفین کو براؤزر کے ذریعے مکمل کمیونیکیشن تجربہ فراہم کرے گی۔
اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی صارفین کی ضروریات اور بدلتے ڈیجیٹل رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سروسز کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔