انسپکٹر جنرل آف(آئی جی) پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس اور ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے عملدرآمد کرتے ہوئے ہزارہ موٹر وے اور کوہالہ روڈ  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے،عوام اب موٹر وے اور کوہالہ روڈ  پر سفر کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں دھرنا، کہاں کہاں سڑکیں بند ہیں؟

اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے کہا کہ ہزارہ پولیس عوام کو ہر ممکنہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی

ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق اور ایس پی حویلیاں جمیل الرحمان کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ موقع پر موجود رہیں اور موٹر وے، کوہالہ روڈ اور  شاہراہ ریشم پر عوام کے لیے ٹریفک کی روانی مستقل بحال رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی ٹی آئی احتجاج ٹریفک کوہالہ روڈ ناصر محمود ستی ہزارہ موٹروے.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی احتجاج ٹریفک ناصر محمود ستی ہزارہ موٹروے ناصر محمود ستی موٹر وے کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

راولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

راولپنڈی: دورانِ ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی

راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔

جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار