پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اورسی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں  انتہائی مطلوب 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے،سکیورٹی فورسز کے 3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیاگیا،ہلاک دہشتگردنوراسلام کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر تھی،دہشتگرد نور اسلام فتنہ الخوارج کا سرغنہ تھا۔

سکیورٹی کے مطابق ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، آپریشن کے دوران 3پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خلیل الرحمٰن خان انتقال کر گئے

دفاعی ماہرین کے مطابق ٹارگٹڈآپریشن انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی میں اہم پیش رفت ہے،آپریشن نے فتنہ الخوارج کے منظم نیٹ ورک کو موثر انداز میں کمزور کردیا،دہشتگرد گروہ چینی باشندوں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار