اسلام آباد پولیس کا خواتین کے لیے ’آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول‘ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خواتین کے لیے ’آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول‘ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران اور سکول کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، منظم کباڑی گینگ کے 3 ڈکیت گرفتار
اسلام آباد پولیس کا خواتین کے لیے “آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول” کا افتتاح@ICT_Police @AmirSaeedAbbasi pic.
— Media Talk (@mediatalk922) February 17, 2026
آئی جی نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کی ڈرائیونگ تربیت کے ساتھ ان کے اعتماد اور خودمختاری کو فروغ دینے کا اہم اقدام ہے۔ سکول میں خواتین کو کار، موٹر سائیکل اور سکوٹی ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی، جبکہ تربیت بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ڈرائیونگ ٹریک اور عملی مشق کے انتظامات کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پولیس کا بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ
سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں کے مطابق، خواتین انسٹرکٹرز پیشہ ورانہ تربیت فراہم کریں گے اور تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ آئی ٹی پی اڑان سکول خصوصاً جڑواں شہروں کی طالبات اور ورکنگ ویمن کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے اور خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول‘ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس ترجمان اسلام آباد پولیس
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اسلام ا باد پولیس ترجمان اسلام آباد پولیس اسلام آباد پولیس کے لیے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔