Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:27:33 GMT

مظفر آباد میں پہلے اوورسیز کشمیری کنوینشن کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

مظفر آباد میں پہلے اوورسیز کشمیری کنوینشن کا انعقاد

مظفرآباد میں پہلے اوورسیز کشمیری کنونشن کا باقاعدہ آغاز آج 16 فروری 2026 سے ہو چکا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تاریخی تقریب ہے جو اوورسیز کشمیریوں کو ریاست کی ترقی میں شامل کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کنونشن کا انعقاد حکومتِ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام کیا گیا ہے، کنوینشن کی سرپرستی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیری نمائیندگان اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کے لیئے مظفر آباد پہنچ چکے ہیں ، کنونشن کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ خاص طور پر سیاحت (Tourism)، انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT)، اور ہائیڈل پاور جیسے شعبوں میں۔

اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت نے خصوصی عدالتوں (Special Courts) کے قیام اور ایک مربوط نظام عدل متعارف کروانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

اس تقریب میں دنیا بھر سے سینکڑوں کشمیری وفود اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی ہے، جن کا کوہالہ کے مقام پر تاریخی استقبال کیا گیا۔

حکومتِ آزاد کشمیر اس کنونشن کو ریاست کی معاشی ترقی کے لیے ایک “گیم چینجر” قرار دے رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اوورسیز کشمیری

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع