مظفرآباد میں دیار غیر میں بسنے والے کشمیریوں کے اعزاز میں شاندار کنونشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر بھیج کر قومی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کنونشن میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، اپوزیشن لیڈر اور حریت رہنماؤں سمیت دنیا بھر سے اوورسیز کشمیریوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر بھیج کر قومی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز کشمیری مستقبل کے معمار ہیں، اوورسیز کمیشن اور اوورسیز کمشنر کے قیام سے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور سرمایہ کاری کے ہر مرحلے پر انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ کنونشن میں شریک اوورسیز کشمیریوں نے تقریب کے انعقاد پر حکومت آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل پر توجہ دینے سے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور بیرون ملک مقیم کشمیری یہاں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے۔ آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ دیارِ غیر میں بسنے والے کشمیریوں کے اعزاز میں حکومتی سطح پر اتنی بڑی تقریب منعقد کی گئی جسے اپوزیشن جماعتوں نے بھی سراہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اوورسیز کشمیری کہا کہ اوورسیز
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم