اولپنڈی : موٹروے پولیس نے ایمانداری کی قابل تقلید مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ 53 لاکھ روپے تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے۔ موٹر وے پولیس نے ایک بار پھر ایمانداری کی اعلیٰ اور قابل تقلید مثال پیش کر دی اور مسافر کے بھول جانے والے 53 لاکھ روپے کے بیگ کو تلاش کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا۔یہ واقعہ راولپنڈی میں کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ آگے جانے کے بعد جب اس کو یاد آئی تو فوری طور پر موٹر وے پولیس کو فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ اس دوران ویڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی حاصل کی گئی جس کے بعد بیگ کو کامیابی سے تلاش کر لیا گیا۔بیگ ملنے کے بعد موٹر وے پولیس نے نوٹوں سے بھرا یہ بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا۔ مسافر نے پولیس کی ایمانداری، فوری مدد اور پیشہ ورانہ انداز پر شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: موٹر وے پولیس وے پولیس نے لاکھ روپے تلاش کر کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار