کراچی، مذاکرات ناکام، جماعت اسلامی کے کارکنوں کی سندھ اسمبلی جانے کی کوشش، شیلنگ، لاٹھی چارج
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
کراچی (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش کی، جماعت اسلامی اور پولیس کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کارکنوں نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی، پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا، جس سے سندھ اسمبلی کے اردگرد کے علاقوں میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھرائو کیا اور رکاوٹیں توڑ کر سندھ اسمبلی کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے کارکنوں کو سندھ اسمبلی کے گیٹ سے ہٹا دیا اور جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا کر ٹرک قبضے میں لے لیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے جماعت اسلامی کا ایک کارکن زخمی ہو گیا جبکہ کارکنوں کے پتھرائو سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس نے جماعت اسلامی کے دس کارکنوں کو حراست میں لے لیا، علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے پر پابندی ہے۔ مشتعل کارکن وہاں داخل ہوئے اور پولیس والوں پر شیلنگ کی، قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پی پی کی فسطائیت پورا ملک دیکھ رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی کے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔