Jasarat News:
2026-07-24@00:44:48 GMT

حکومت نادرا کے ظلم وزیادتی کا نوٹس لے‘ مدثرانصاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کی کوششوں سے ایک اور خاندان کے شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہوگیا‘ جماعت اسلامی کی پبلک ایڈکمیٹی کے تحت رواں برس سیکڑوں لوگوں کے شناختی کا مسئلہ حل ہوگیا۔جماعت اسلامی نادارا کے ستائے لوگوں کا مداوا بن گئی‘ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں نادرا سے متعلق مسائل سنگین صورت اختیار کرگئی ہیں، جہاں بڑی تعداد میں شہری شناختی کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی افراد کے شناختی کارڈ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف وجوہات کی بنا پر رکے ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں روزمرہ زندگی کے معاملات میں پریشانی کا سامنا رہا۔ اس صورتحال کے پیش نظر جماعتِ اسلامی کے تحت پبلک ایڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کے حصول کا عمل جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے برسوں سے رکے ہوئے شناختی کارڈ جاری ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے جماعتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے نادرا حکام کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بنیادی شناختی دستاویز کے لیے سالہا سال انتظار کرانا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی وجہ سے پورا خاندان کرب میں مبتلا رہتا ہے، بچوں کی تعلیم، نوکری سمیت متعدد شعبوں میں بدترین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نادرا حکام فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کریں اور عملے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔مدثر حسین انصاری کا کہنا تھا کہ جب تک نادرا کے نظام میں اصلاحات نہیں کی جاتیں، عوام کی مشکلات کم نہیں ہوں گی۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ نادرا کے دفاتر میں سہولیات بڑھائی جائیں تاکہ شہریوں کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ اس موقع پر صدر پبلک ایڈ کمیٹی اور نائب امیر ضلع شہباز خالد، پبلک ایڈ کراچی کے نادارا امور کے ذمے دار طاہر امیر، ضلعی سیکرٹری جنرل عبدالحنان خان سمیت بڑی تعداد میں نادرا حکام کے ستائے عوام موجود تھے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ شناختی کا

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی