نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن ہے جس کا مقصد آئی پی پیز مافیا کو بچانا ہے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد آئی پی یپز مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔
حافظ نعیم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ ہے، یہ واضح معاشی دہشت گردی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، جس کا مقصد IPPs مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔
مزید پڑھیں’سیٹھوں کی بجلی سستی کرنےکےلیے گھریلو صارفین پرحملہ‘ نیٹ میٹرنگ پالیسی پر حکومت کوسخت تنقید کاسامنا
سولر صارفین کے لیے بُری خبر، نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف، ریٹ بھی کم کردیا گیا
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب سولر صارفین اپنی پیدا کردہ بجلی سستے داموں فروخت کریں گے جبکہ اپنی ضرورت کی یہی بجلی مہنگے ٹیرف پر خریدنی پڑے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاور سیکٹر میں حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں اور اب اس کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم حکومت اور نیپرا کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ایکس پر بیان۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی نیٹ میٹرنگ کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔