شدید دھند کے باعث موٹرویز ٹریفک کے لیے بند، ترجمان سنٹرل ریجن
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
لاہور:
شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق لاہور تا سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی شدت کے باعث بند کردیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ شدید دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور حدِ نگاہ کم ہونے سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ترجمان کے مطابق دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دی جائے۔
سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ محفوظ اور بہتر سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے، جب حدِ نگاہ نسبتاً بہتر ہوتی ہے۔ موٹر وے پولیس صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور موسم بہتر ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ