data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) آئی پیک گروپ نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے اس ششماہی میں مضبوط مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں گروپ کا بعد از ٹیکس مجموعی منافع 1.
47 ارب
روپے رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 377 ملین روپے تھا۔ اس طرح فی حصص آمدن 2.19 روپے رہی، جو گروپ کی بہتر آپریشنل کارکردگی اور مالیاتی استحکام کو ظاہر کرتی ہے۔ مضبوط مالیاتی نتائج گروپ کے مؤثر آپریشنل نظم و ضبط، ذیلی کمپنیوں میں پیداواری صلاحیت کے بہتر استعمال اور برآمدی منڈیوں میں پائیدار ترقی کی عکاسی ہیں۔گروپ کی مجموعی فروخت19.8 فیصد اضافے کے ساتھ19.46 ارب روپے تک پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجہ بہتر طلب، اور گروپ کا بی او پی پی (BoPP)، سی پی پی (CPP)، اور بی او پی ای ٹی (BoPET)فلم ٹیکنالوجیز پر مشتمل مربوط پیداواری نظام ہے۔گروپ کا مجموعی منافع 3.61 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو سالانہ بنیاد پر63.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، جبکہ آپریٹنگ منافع 2.90 ارب روپے رہا، جو بہتر مارجنز اور مؤثر لاگت کنٹرول کا نتیجہ ہے۔ کاروبار کے حجم میں اضافے کے باوجود مالیاتی اخراجات میں 13.8 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کی وجہ بہتر ورکنگ کیپیٹل مینجمنٹ اور اندرونی کیش فلو میں اضافہ ہے۔ برآمدات گروپ کی ترقی کا اہم ذریعہ بنی رہیں مؤثر برآمدی حکمت عملی، بہتر عمل درآمد، اور عالمی منڈیوں میں ویلیو ایڈڈ اسپیشلٹی فلمز کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے گروپ کی مجموعی برآمدی فروخت بڑھ کر 4.67 ارب روپے تک پہنچ گئی۔انفرادی بنیادوں پر آئی پیک نے 6.07 ارب روپے کی فروخت ریکارڈ کی، جبکہ بہتر پراڈکٹ مکس اور آپریشنل بہتری کے باعث مارجنز میں نمایاں اضافہ ہوا۔کمپنی کا انفرادی خالص منافع بڑھ کر423 ملین روپے ہو گیا، جو کمپنی کی مؤثر آپریشنل حکمت عملی اور ویلیو کری ایشن پر توجہ کا نتیجہ ہے۔آئی پیک گروپ کے چیف ایگزیکٹو نوید گوڈیل نے کہاکہ ہماری مربوط پیداواری صلاحیت اور صارفین کی ضروریات پر مبنی جدت کی حکمت عملی پائیدار آمدن میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ پیداواری حجم، مؤثر آپریشنز اور برآمدات میں توسیع کے ذریعے آئی پیک خصوصی فلیکسیبل پیکیجنگ فلمز کے شعبے میں علاقائی لیڈر کے طورپر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اپنے مربوط ملٹی فلم ایکو سسٹم کی بنیاد پر، آئی پیک اسپیشلٹی فلمز، صارفین پر مرکوز جدت، اور محتاط توسیعی حکمت عملی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔بی او پی پی، بی او پی ای ٹی اور سی پی پی پر مشتمل متنوع پورٹ فولیو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، کمپنی برآمدات میں مزید اضافے، آپریشنل استعداد میں بہتری، اور جدت کے ذریعے طویل مدتی ترقی اور شیئر ہولڈرز کی ویلیو میں اضافے کے لیے پراعتماد ہے۔

کامرس رپورٹر

گلزار
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
حکمت عملی
ارب روپے
بی او پی
ا ئی پیک
گروپ کی
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹو
حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی
علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔