data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگلورو: بینک کے لاکرز میں رکھے صارفین کا کروڑوں روپے مالیت کا پونے تین کلو سونا غائب ہو گیا ،حقیقت کھلی کو سب حیران رہ گئے۔

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کی برانچ کے لاکرز میں مختلف صارفین کا رکھا گیا کروڑوں روپے مالیت کا سونا غائب ہو گیا اور جب حقیقت سامنے آئی تو سب حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بینک کے افسر نے پونے تین کلو سے زائد وزن کا یہ سونا جوئے میں ہار دیا۔ پولیس نے اس کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ملزم بینک منیجر نے صارفین کی رضامندی کے بعد ان کا سونا لاکرز میں سے نکال کر ایک فنانس کمپنی کے پاس رکھوایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاکرز سے نکالا گیا سونے 2780 گرام (پونے تین کلو سے زائد) تھا، جس کی مالیت 3.

5 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 10 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب رواں ماہ کے آغاز میں مذکورہ بینک کے چیف منیجر نے پولیس تھانے میں لاکرز سے سونا غائب ہونے کی شکایت درج کرائی۔

پولیس نے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ ملزم بینک منیجر نے سونے کے عوض فنانس کمپنی سے حاصل رقم آن لائن جوئے میں ہار دی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تقریباً 700 گرام سونا برآمد بھی کر لیا ہے۔ تاہم اب بھی دو کلو سے زائد سونا غائب ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاکرز میں

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار