Express News:
2026-07-24@02:23:13 GMT

سیف سٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بینک کی ایک اور شاندار کامیابی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

سیف سٹی لاہور میں کینسر میں مبتلا 16 سالہ بچی کو بروقت A+ خون کی فراہمی سے معصوم جان بچالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن اسپتال لاہور سے شہری نے ایمرجنسی 15 پر کال کر کے فوری خون کی درخواست کی۔ کالر نے بتایا کہ اس کی بیٹی آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور فوری طور پر A+ خون درکار ہے۔

سیف سٹی آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ورچوئل بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر تلاش کیااور سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ڈونر نے بروقت خون عطیہ کیا۔

بروقت خون کی فراہمی سے کینسر میں مبتلا ننھی فاخرہ عثمان کی جان بچا لی گئی۔ بچی کے والد نے سیف سٹی کے فوری اور مؤثر اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا اور ٹیم کے لیے دعائیں دیں۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری، پولیس اہلکار اور افسران بطور ڈونر رجسٹر ہو چکے ہیں۔

میڈیکل ایمرجنسی میں فوری خون کی فراہمی کے لیے 15 پر کال کریں اور 4 دبائیں۔ سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک میڈیکل ایمرجنسی میں 24/7 شہریوں کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورچوئل بلڈ بینک سیف سٹی خون کی

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی