ایپوا رہنمائوں کا پنشن میں فوری اضافے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اظفر شمیم ، جنرل سیکرٹری علمدار رضا اور کور کمیٹی EPWA نے وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو سامنے رکھتے ہوئے EOBI کے اصل اسٹیک ہولڈرز (سوشل پنشنرز) جن کی contribution کی بدولت ادارے کا قیام قائم ہے ان کی پنشن میں فوری اضافے کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناقابل برداشت مہنگائی کے دور میں روزمرہ ضروریات پوری نہ ہونے کی وجہ سے سوشل پنشنرز شدید ذہنی دباؤ کے باعث خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں اور علاج کی سہولت نہ ہونے کے باعث ہر ماہ 10/15 پنشنرز کا انتقال ہو رہا ہے جو حکومت وقت کی مسلسل خاموشی کا نتیجہ ہے جن ملازمین کی دوران ملازمت انتھک محنت کے نتیجے میں حکومت کو معاشی ترقی حاصل ہوئی آج ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا کوئی پر سان حال نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔