وفاقی حکومت نےکیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت نےکیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی مقرر کر دیا ۔
سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت تعینات کئے گئے پولیس سروس گریڈ 20 کے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
تبدیل کئے گئے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبدالجبار اس وقت نیشنل مینجمنٹ کورس میں مصروف ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت کے تقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔