مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے 16 فروری 2026 بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق سرکاری اعلامیے میں تعطیل کا اعلان دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہونے والی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ 

کراچی: جماعت اسلامی کا 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

اعلامیے کے مطابق 16 فروری کو مظفرآباد میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور نجی تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

حکام کے مطابق اوورسیز کشمیر کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ریاست کی ترقی کو فروغ دینے سمیت بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے، اور انہیں آزاد کشمیر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

حکومت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے اوورسیز کشمیریوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور انہیں خطے کی معاشی ترقی، خوشحالی اور پائیدار منصوبہ بندی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ناقص انتظامات کے باعث دو عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے گئے

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اوورسیز کشمیر کانفرنس کے کشمیر کا کا اعلان

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع