ملتان، الیکشن پریس کلب میں پروفیشنل جرنلسٹس گروپ نے جنرل سیکرٹری سمیت اہم نشستوں پر میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
صدارت کی نشست پر جرنلسٹ گروپ کے شکیل انجم، نائب صدر کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے حافظ سرفراز علی انصاری اور جرنلسٹ گروپ کے خالد چودھری، جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے مظہر خان، فنانس سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے روف مان کامیاب۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان پریس کلب کے انتخابات 2026 میں بڑا اپ سیٹ، پروفیشنل جرنلسٹس گروپ نے جنرل سیکرٹری سمیت اہم نشستوں پر میدان مار لیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان پریس کلب کے انتخابات میں پروفیشنل جرنلسٹس گروپ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کی، پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے مظہر خان نے 305 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جمشید رضوانی 295 ووٹ حاصل کر پائے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے روف مان نے 316 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل فرحان خان ملغانی 267 ووٹ حاصل کر پائے۔
نائب صدر کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے حافظ سرفراز علی انصاری 295 اور جرنلسٹ گروپ کے خالد چودھری نے 320 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ صدارت کی نشست پر جرنلسٹ گروپ کے شکیل انجم 369 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے اشفاق احمد نے 234 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر نعمان خان بابر نے 325 اور فرقان بھٹی نے 260 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ مجلس عاملہ کی نشستوں پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے ناصر زیدی اور وسیم خان بابر کامیاب ٹھہرے۔
اسی طرح جرنلسٹ گروپ کے ندیم حیدر، اعجاز ترین، ممتاز نیازی، رفیق قریشی، دانیال گھمن، مظہر جاوید، نثار اعوان، سلیمان قریشی، نوید شاہ، محبوب ملک، طارق اسماعیل اور تنویر گیلانی نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر حامیوں نے بھنگڑے ڈالے اور جیتنے والے امیدواروں پر پھول نچھاور کئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔