فیڈرل ٹیکسز میں چھوٹ سے ضلع کھرمنگ کو سب سے کم صرف 14 کروڑ 36 لاکھ جبکہ ضلع دیامر کو سب سے زیادہ 78 کروڑ 96 لاکھ روپے کی چھوٹ حاصل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک چین تجارت خنجراب بارڈر پر 4 ارب روپے کے ٹیکس چھوٹ کو اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا۔ پاک چین تجارت خنجراب بارڈر 4 ارب روپے کے فیڈرل ٹیکسز میں چھوٹ سے ضلع کھرمنگ کو سب سے کم صرف 14 کروڑ 36 لاکھ جبکہ ضلع دیامر کو سب سے زیادہ 78 کروڑ 96 لاکھ روپے کی چھوٹ حاصل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق خنجراب بارڈر سے ہونے والی پاک چین تجارت پر گلگت بلتستان کو 4 ارب روپے فیڈرل ٹیکسز میں استثنیٰ حاصل ہو گا۔ 4 ارب روپے کو گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں آبادی کے حساب سے تقسیم کیا جائے گا۔ آبادی کے لحاظ سے ضلع گلگت کو 18.

99 فیصد کے حساب سے 75 کروڑ 96 لاکھ چھوٹ حاصل ہو گی۔ خنجراب بارڈر کا گیٹ وے ضلع ہنزہ کو 3.83 فیصد آبادی کے لحاظ سے صرف 15 کروڑ 32 لاکھ روپے کا استثنیٰ حاصل ہو گا۔

دوسری جانب پاک چین تجارت سے سب سے زیادہ وابستہ ضلع نگر کو 5.11 فیصد آبادی کے ساتھ 20 کروڑ 44 لاکھ روپے کا فائدہ حاصل کرے گا۔ ضلع سکردو 16.32 فیصد آبادی کے حساب سے 65 کروڑ 28 لاکھ روپے 6.53 فیصد کے ساتھ ضلع استور 26 کروڑ 12 لاکھ روپے، ضلع غذر 46 کروڑ 84 لاکھ روپے بلحاظ 11.71 فیصد آبادی ضلع گانچھے 9.23 فیصد آبادی کے حساب سے 36 کروڑ 92 ہزار اور ضلع شگر 4.95 فیصد آبادی کے حساب سے 19 کروڑ 80 لاکھ روپے چھوٹ کے مستحق ہونگے۔ گلگت بلتستان میں آبادی کے حساب سے سب سے بڑا ضلع دیامر 19.74 فیصد کے ساتھ 78 کروڑ 96 لاکھ اور ضلع کھرمنگ سب سے کم آبادی 3.59 فیصد کے حساب سے صرف 14 کروڑ 36 لاکھ روپے فیڈرل ٹیکسز سے استثنیٰ حاصل کرے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا بادی کے حساب سے فیصد ا بادی کے پاک چین تجارت گلگت بلتستان فیڈرل ٹیکسز کروڑ 96 لاکھ لاکھ روپے ارب روپے کو سب سے حاصل ہو فیصد کے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم