فائل فوٹو۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں  پولی کلینک اسپتال میں ادویات کی خریداری میں بےضابطگیوں کا آڈٹ اعتراض سامنے آیا۔ 

پولی کلینک کی طرف سے 21 کروڑ 47 لاکھ روپے کی ادویات ریپیٹ آرڈر پر خریدنے کا انکشاف پوا۔ 

آڈٹ حکام کے مطابق سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ نہ دینے سے 3 کروڑ 7 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ادویات خریداری میں پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کی خلاف ورزی ہوئی۔

آڈٹ حکام نے قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 15 فیصد حد سے زائد ریپیٹ آرڈرز جاری کیے گئے۔ 08-2007 میں ادویات کی خریداری پر 21 کروڑ سے زائد اخراجات ہوئے۔ کم بولی دہندہ کو نظر انداز کر کے دیگر فرموں سے خریداری کی گئی۔ 

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسز کے حکام نے کہا کہ ہم نے بار بار وزارت خزانہ کو خط لکھے لیکن جواب نہیں ملا۔ 

وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ پہلے کے خطوط کا مجھے معلوم نہیں، ان کو پتہ کرنا پڑے گا۔ ذیلی کمیٹی نے وزارت خزانہ اور پمز حکام کو ایک ماہ میں معاملہ سیٹل کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ذیلی کمیٹی

پڑھیں:

بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف