ٹرمپ حکومت میں پابندیوں لگانے والے شعبے کے سربراہ کا استعفیٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ میں دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے امور کے نائب وزیر ہرلی کا استعفیٰ امریکی پابندیوں کی پالیسی کے طریقۂ کار اور اہداف پر مہینوں سے جاری داخلی اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اطلاعاتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ حکومت میں پابندیوں کے شعبے کے سربراہ نے امریکی وزیرِ خزانہ سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بینالاقوامی گروپ کے مطابق جان ہرلی، جو ٹرمپ انتظامیہ میں پابندیوں سے متعلق ایک اعلیٰ عہدیدار تھے، امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسٹ کے ساتھ تناؤ کے باعث اپنے عہدے سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ہیں۔ امریکی خبر رساں ویب سائٹ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ میں دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے امور کے نائب وزیر ہرلی کا استعفیٰ امریکی پابندیوں کی پالیسی کے طریقۂ کار اور اہداف پر مہینوں سے جاری داخلی اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کے آئندہ کردار کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم بعض حکومتی عہدیدار مختلف سفارتی عہدوں کی پیشکش کے ذریعے انہیں حکومت کے ڈھانچے میں ایک وفادار اتحادی کے طور پر برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی