Jasarat News:
2026-07-24@00:59:11 GMT

اسٹرابری: لذیذ پھل جو صحت کا خزانہ بھی ہے

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:سرخ رنگ، خوشبودار ذائقے اور دلکش شکل والی اسٹربری نہ صرف ایک مقبول پھل ہے بلکہ ماہرینِ غذائیت کے مطابق یہ انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔

حالیہ طبی و غذائی رپورٹس کے مطابق اسٹربری میں موجود وٹامن سی، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنی اجزا جسمانی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹربری قوتِ مدافعت بڑھانے میں مدد دیتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جسم کو موسمی بیماریوں اور انفیکشن سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تروتازہ رکھنے، جھریوں کے اثرات کم کرنے اور بڑھاپے کی رفتار سست کرنے میں مددگار سمجھے جاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق اسٹربری دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور فلیونوئیڈز شامل ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے اور دل کے امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فائبر کی موجودگی نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ ایک بہترین اسنیک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

طبی ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ اسٹربری دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور یادداشت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ کچھ مطالعات کے مطابق اس میں شامل قدرتی مرکبات دماغی خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں۔

طبی  ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جن افراد کو الرجی یا شوگر کا مسئلہ ہو وہ اسے اعتدال میں استعمال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے سے اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

ماہرین کا مجموعی طور پر کہنا ہے کہ متوازن غذا کے ساتھ اسٹربری کا استعمال صحت مند طرزِ زندگی کا ایک خوش ذائقہ اور فائدہ مند حصہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اسے مناسب مقدار میں کھایا جائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر  کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔

اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف